• KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

جیکولین پول ڈانس کے بعد مارشل آرٹس کرتب دکھائیں گی

شائع March 12, 2018
—فوٹو: نیوز 18
—فوٹو: نیوز 18

بولی وڈ کی آنے والی ایکشن سسپنس فلم ’ریس تھری‘ کی ریلیز میں اگرچہ ابھی کافی وقت ہے، تاہم شائقین کو ابھی سے ہی اس فلم کا بے حد انتظار ہے۔

’ریس تھری‘ میں سلمان خان کے ساتھ دوسری بار جیکولین فرنانڈس ایکشن میں نظر آئیں گی۔

اس بار جیکولین فرنانڈس صرف ایک رومانٹک سی نازک لڑکی کے بجائے ایسی لڑکی کی روپ میں نظر آئیں گی، جو فلم میں اپنے حریفوں کو مارشل آرٹس سے مزے چکھاتی ہیں۔

اور اسی لیے فلم کی شوٹنگ سے قبل ہی جیکولین فرنانڈس نے مکسڈ مارشل آرٹس (ایم ایم اے) کی تربیت لینا شروع کردی ہے۔

یعنی جیکولین فرنانڈس فلم ’اے جنٹل مین‘ میں پول ڈانس کے کرتب دکھانے کے بعد ’ریس تھری‘ میں مارشل آرٹس کے کرتب دکھائیں گی۔

—فوٹو: انڈین ایکسپریس
—فوٹو: انڈین ایکسپریس

یہ بھی پڑھیں: ’ریس 3‘ میں سلمان خان کا مرکزی کردار فائنل

اداکارہ کی جانب سے مارشل آرٹس کی تربیت لیے جانے کے حوالے سے ان کے ٹرینر کلدیپ ساشی کا کہنا ہے کہ جیکولین فرنانڈس کو مارشل آرٹس سیکھنے میں زیادہ وقت نہیں لگے گا۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق کلدیپ ساشی نے اداکارہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جیکولین فرنانڈس کا جسم بلکل ایتھلیٹ کی طرح ہے، اس لیے انہیں مارشل آرٹس کے کرتب سیکھنے میں پریشانی نہیں ہوگی۔

کلدیپ ساشی کے مطابق جیکولین فرنانڈس مارشل آرٹس کی مکمل تربیت لینے کے بجائے صرف ’ککنگ اور پنچنگ‘ کی تربیت لے رہی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ فلم میں اداکارہ کے شامل کیے گئے مناظر کے مطابق انہیں مارشل آرٹس آنا لازمی ہے، اس لیے وہ اس کی تربیت لے رہی ہیں، جس کے لیے انہوں نے ڈائٹ شروع کرکے زیادہ کیلوریز کی حامل غذائیں لینا شروع کردیں۔

خیال رہے کہ ریس تھری کی شوٹنگ کا آغاز رواں ماہ مارچ کے آخر میں ابوظہبی سے ہوگا۔

مزید پڑھیں: ریس تھری کی پہلی جھلک میں جیکولین کی آنکھوں کی جھلک

فلم کی شوٹنگ ابوظہبی اور ممبئی سمیت متعدد شہروں میں کی جائے گی۔

’ریس تھری‘ میں سلمان خان اور جیکولین فرنانڈس کے علاوہ بوبی دیول اور انیل کپور سمیت ثاقب سلیم اور ڈیزی شاہ بھی جلوہ گر ہوں گی۔

فلم کی ہدایات ریمو ڈی سوزا دیں گے، یہ فلم 2008 میں آنے والی فلم ’ریس‘ اور 2013 میں آنے والی ’ریس 2‘ سیریز کی تیسری فلم ہے۔

Find your soul!!! @soulcycle @isaacboots #travelfit

A post shared by Jacqueline Fernandez (@jacquelinef143) on

ریس سیریز کی پہلی دو فلموں کی ہدایت کاری عباس برما والا اور مستان برماوالا نے دی تھیں، جنہیں عباس مستان کہا جاتا ہے۔ جیکولین فرنانڈس اس سیریز میں دوسری جب کہ سلمان خان پہلی مرتبہ جلوہ گر ہو رہے ہیں۔

ریس تھری کی پہلی جھلک گزشتہ ماہ 3 فروری کو جاری کی گئی تھی، جس میں صرف جیکولین فرنانڈس کی آنکھوں کو دکھایا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024