• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

خانیوال: 7 سالہ بچی کا ریپ، پولیس نے مبینہ ملزم گرفتار کرلیا

شائع March 11, 2018

پنجاب کے ضلع خانیوال میں پولیس نے سالہ بچی کو ریپ کا نشانہ بنانے والے مبینہ ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق صدر پولیس اسٹیشن میں پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 376 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ متاثرہ بچی کو طبی معائنے کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: ’اغوا، ریپ اور قتل کسی کے ساتھ بھی ہوسکتا ہے‘

انہوں نے کہا کہ ہسپتال کی لیڈی ڈاکٹرز کی ابتدائی رپورٹس کے مطابق بچی کے ساتھ زیادتی کیے جانے کی تصدیق ہوگئی ہے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ بچی کی میڈیکل رپورٹس کے سامنے آنے کے بعد مزید تحقیقات کا آغاز کردیا جائے گا۔

خیال رہے کہ پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 376 کے مطابق ریپ کے جرم کے مرتکب کی سزا موت اور کم از کم 10 سال اور زیادہ سے زیادہ 25 سال قید ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ریپ اور مردانگی

واضح رہے کہ 2018 کے آغاز سے پاکستان میں جنسی ہراساں کے کیسز کی رپورٹنگ میں واضح اضافہ ہوا ہے۔

قصور میں ہونے والے زینب کے ساتھ زیادتی اور قتل کے واقعے نے پوری قوم کو سوگوار کردیا تھا جس کے نتیجے میں بچوں کے خلاف تشدد کے خاتمے کے لیے ملک گیر احتجاجی مظاہرے سامنے آئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024