• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

اٹک: بچے کا ریپ، ’ملزم نے ویڈیو بھی بنائی‘

شائع March 11, 2018

ٹیکسلا: پنجاب کے ضلع اٹک میں انجرا تھانے کی حدود میں ایک شخص نے بچے کو مبینہ طور پر ریپ کا نشانہ بنایا اور اس دوران ویڈیو بھی بنائی۔

14 سالہ متاثرہ لڑکے نے پولیس کو بتایا کہ ملزم اسے کچھ جانور دینے کے بہانے سے اپنے ساتھ ایک ویرانے میں لے گیا جہاں ملزم نے نہ صرف لڑکے کے ساتھ ریپ کیا بلکہ موبائل فون کے ذریعے اس کی ویڈیو بھی بنائی۔

متاثرہ لڑکے نے بتایا کہ ملزم نے اسے دھمکی دی تھی کہ اگر اس نے اپنے اہل خانہ یا پولیس کو اس واقعے کے حوالے سے بتایا تو وہ یہ ویڈیو انٹر نیٹ پر اپ لوڈ کردے گا۔

متاثرہ بچے کی شکایت پر پولیس نے واقع کا مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا۔

خیال رہے کہ متاثرہ بچے کی جانب سے نامزد کیے جانے والے ملزم کو اس رپورٹ کے شائع ہونے تک گرفتار نہیں کیا گیا تھا۔


یہ رپورٹ 11 مارچ 2018 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024