• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

مردان: 7 سالہ بچے کی تشدد زدہ لاش برآمد

شائع March 11, 2018

صوبہ خیبرپختونخوا کے علاقے مردان سے ایک 7 سالہ بچے کی بوری بند لاش برآمد ہوئی جس کو تشدد کے بعد قتل کیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق تھانہ سٹی کے علاقے تمبولک کے رہائشی وحید گل کا 7 سالہ بیٹا حارث گذشتہ روز گھر کے سامنے کھیلتے ہوئے لاپتہ ہوگیا تھا، جس کی گمشدگی کا مقدمہ درج کرایا گیا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ 11 مارچ کی صبح نامعلوم ملزمان نے بچے کی لاش گھر کے قریب کھیتوں میں پھینک دی اور موقع سے فرار ہوگئے۔

مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا: 5 سالہ لڑکی کا ریپ کے بعد قتل

پولیس کے مطابق بچے کی لاش بوری میں بند تھی اور اس کے گلے پر تشدد کے نشانات تھے۔

پولیس کی تفتیشی ٹیم نے کرائم سین کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھا کرنے کا آغاز کردیا جبکہ واقع کے بعد علاقے میں شدید خوف اورغم وغصہ پایا جاتا ہے۔

بچے کے والد وحید گل کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ انتہائی غریب ہے اور سبزی منڈی میں یومیہ اجرت پر مزدوری کرتا ہے۔

پولیس نے بچے کی لاش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے مردان میڈیکل کیمپلکس منتقل کی۔

یہ بھی پڑھیں: کمسن بچی کا ممکنہ طور پر ’ریپ‘ کے بعد قتل ہوا،آئی جی خیبر پختونخوا

ہسپتال ذرائع کے مطابق بچے کے جسم سے مختلف نمونے لے کر باچاخان میڈیکل کالج کے فرانزک لیبارٹری بجھوائے گئے ہیں۔

پوسٹ مارٹم کے بعد جب بچے کی لاش ورثا کے حوالے کی گئی تو شہریوں نے واقع کے خلاف مقتول کم سن بچے کی لاش اٹھاکر احتجاج کے دوران مردان نوشہرہ روڈ کو بلاک کردیا اور ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

خیال رہے کہ ملک میں گزشتہ کچھ عرصے کے دوران بچوں سے جنسی زیادتی اور ان کے قتل کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

یاد رہے کہ مردان میں ہی 14 جنوری 2018 کو 4 سالہ اسماء اپنے گھر سے لاپتہ ہوگئی تھی بعد ازاں 15 جنوری کو اسماء کی لاش گھر کے قریب کھیتوں سے ملی تھی۔

بعد ازاں 7 فروری کو خیبرپختونخوا پولیس نے اسماء کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے میڈیا کے سامنے پیش کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے اور وہ مقتولہ کا قریبی رشتے دار ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024