• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm

خطبات جمعہ کے موضوعات،قواعد و ضوابط کی تیاری کیلئے کمیٹی تشکیل

شائع March 9, 2018

اسلام آباد کی انتظامیہ نے دارالحکومت کی مساجد و امام بارگاہوں میں جمعہ کے خطبات کے موضوعات اور قواعد و ضوابط کی تیاری کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی۔

تشکیل دی گئی 12 رکنی کمیٹی میں چاروں بڑے مسالک کی مساجد کے پیش امام شامل ہیں۔

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے علمائے کرام کی کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق کمیٹی اسلامی تعلیمات کی روشنی میں جمعہ کے خطبات کے موضوعات تیار کرے گی اور خطبات کے قواعد و ضوابط تیار کرکے ایک ہفتے میں رپورٹ دے گی۔

یہ بھی پڑھیں: نماز جمعہ کی تقاریر کی نگرانی کا فیصلہ

نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ خطبات کے قواعد و ضوابط کی تیاری کا مقصد بین المسالک ہم آہنگی برقرار رکھنا ہے، جبکہ اس اقدام سے نفرت آمیز اور جذبات کو مجروع کرنے والی تقاریر کی روک تھام ممکن ہوسکے گی۔

ضلعی انتظامیہ کا نوٹی فکیشن میں کہنا تھا کہ اس اقدام سے ملک میں دہشت گردی کی کارروائیاں کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024