• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

اب ٹوئٹر اکاﺅنٹ ویریفائی کرنا ہر ایک کیلئے ہوگا ممکن

شائع March 9, 2018
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

اگر تو آپ سوشل میڈیا کی دنیا میں 'خاص فرد' بننا چاہتے ہیں تو اچھی خبر یہ ہے کہ ٹوئٹر نے عام صارفین کے اکاﺅنٹس پر بلیو ٹِک لگانے کا عمل بہت آسان بنانے کا وعدہ کیا ہے۔

ٹوئٹر کے سی ای او جیک ڈورسی نے گزشتہ روز پیری اسکوپ لائیو اسٹریم کے دوران انکشاف کیا کہ کمپنی بلیو چیک مارک کی تصدیق کو تمام صارفین تک توسیع دینا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد ہر صارف کے لیے اپنے اکاﺅنٹ کو ویریفائی کرانے کا عمل اوپن کرنا ہے اور یہ عمل آسان ہوگا جس سے ہر ایک اپنے بارے میں حقائق کی زیادہ تصدیق کرسکے گا اور اس عمل کے لیے ہم کسی قسم کا تعصب نہیں کریں گے۔

مزید پڑھیں : اب آپ بھی ٹوئٹر پر 'سلیبرٹی' بن سکتے ہیں

انہوں نے تسلیم کیا کہ ابھی اکاﺅنٹ ویریفائی کرانا پلیٹ فارم میں بہت مشکل کام ہے اور اب اس سسٹم پر نظرثانی کی جارہی ہے۔

ابتدا میں ٹوئٹر کی جانب سے اکاﺅنٹ ویریفائی کرنے کا عمل اہم شخصیات کے اصلی اور جعلی اکاﺅنٹس میں فرق کرنا تھا، جس کے بعد یہ بلیک چیک مارک اعتبار اور حیثیت کا نشان بن گیا۔

ماہرین کے مطابق عام صارفین اس چیک مارک کو اعتبار کی علامت سمجھنے لگے تھے جو کہ ایک مسئلے سے کم نہیں، کیونکہ لوگوں کو لگتا ہے کہ ٹوئٹر خود اس مخصوص فرد کے پیچھے کھڑی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ٹوئٹر اکاﺅنٹ کیسے ویری فائیڈ ہوتا ہے؟

جیک ڈورسی نے فی الحال نئے تصدیقی نظام کی تفصٰلات ظاہر نہیں کیں مگر یہ عمل پہلے کے مقابلے میں آسان بنانے کا وعدہ ضرور کیا، جس سے عام صارف بھی فائدہ اٹھاسکیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024