• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

پسند کی شادی پر ’اہل خانہ نے لڑکی کو قتل کردیا‘

شائع March 8, 2018

مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو میں پسند کی شادی کرنے پر مبینہ طور پر لڑکی کو قتل کردیا گیا، شوہر نے الزام عائد کیا کہ لڑکی کے اہل خانہ پنچائیت کے ذریعے لڑکی کو اپنے ساتھ لے گئے تھے۔

کوٹ ادو کے علاقے دائرہ دین پناہ میں پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کو مبینہ طور پر کالا پتھر پلاکر قتل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق ثوبیہ اور عالم شیر نے 5 جنوری کو پسند کی شادی کی تھی، ثوبیہ کے ساتھ شادی کرنے والے عالم شیر کا کہنا تھا کہ ثوبیہ کو اس کے اہل خانہ پنچائیت کے ذریعے واپس لے گئے تھے اور تسلی دی تھی کہ اس کے ساتھ جلد رخصتی کریں گے۔

مزید پڑھیں: لاہورمیں پسند کی شادی پر بیٹی قتل

عالم شیر نے الزام لگایا کہ اس کی اہلیہ کو اس کے چچا غلام یٰسین، صدیق، عیسیٰ، موسیٰ اور ایک نامعلوم شخص نے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد کالا پتھر پلاکر قتل کردیا۔

مقتولہ کے خاوند کے بیان پر تھانہ دائرہ دین پناہ میں پولیس کی مدعیت میں ثوبیہ کے چچا اور دیگر رشتہ داروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

دوسری جانب مقتولہ کے خاوند عالم شیر نے مطالبہ کیا کہ مقدمہ اس کی مدعیت میں درج کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی:پسند کی شادی کرنیوالے جوڑے پر حملے میں شوہر ہلاک، بیوی زخمی

خیال رہے کہ پاکستان میں لڑکیوں کا پسند کی شادی کرنا معیوب سمجھا جاتا ہے اور ان کے اہل خانہ کی جانب سے انہیں ایسا اقدام اٹھانے کی ہرگز اجازت نہیں دی جاتی جبکہ خاندان کے فیصلوں کے خلاف اگر کوئی لڑکی پسند کی شادی کرلے تو اس کا مکمل بائیکارٹ کیا جاتا ہے یا اسے سخت مخالفت اور سنگین اقدامات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جس میں قتل بھی شامل ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024