• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

'میں نے اسلام قبول کرلیا': بھارتی اداکارہ کا اعتراف

شائع March 7, 2018
— فوٹو بشکریہ ٹائمز آف انڈیا
— فوٹو بشکریہ ٹائمز آف انڈیا

بھارتی ٹیلی ویژن ڈراموں کی معروف اداکارہ دپیکا کاکر نے اسلام قبول کرنے کے حوالے سے خاموشی توڑ دی ہے۔

ٹائمز آف انڈیا کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے ٹی وی ڈرامے 'سسرال سمرن کا' سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ نے تسلیم کیا کہ انہوں نے اسلام کو قبول کرلیا ہے اور ان کا نیا نام فائزہ ہے۔

خیال رہے کہ اداکارہ نے گزشتہ دنوں اداکار شعیب ابراہیم سے شادی کی تھی۔

مزید پڑھیں : 'کرینہ نے اسلام قبول نہیں کیا'

اداکارہ نے انٹرویو کے دوران بتایا ' جو سچ ہے، وہ ہے، یہ حقیقت ہے میں نے اسلام قبول کرلیا ہے، مگر کیوں اور کب ایسا ہوا، تو میرا نہیں خیال کہ اس بارے میں بات کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ میرے خیال میں یہ نجی معاملہ ہے اور مجھے نہیں لگتا کہ میڈیا کے سامنے اس بارے میں کچھ کہنا چاہئے'۔

انہوں نے مزید کہا 'پرستاروں اور میڈیا کے لیے ہم اداکار ہمیشہ سب کچھ شیئر کرتے ہیں، ہمارے تمام اچھے لمحات ہم نے آپ کے ساتھ شیئر کیے، مگر اس بارے میں میرا خیال ہے کہ یہ نجی معاملہ ہے اور کسی کو اس میں مداخلت کی اجازت نہیں دی جاسکتی، ایک بات ضرور ہے کہ اسلام قبول کرنے کی بات درست ہے اور میں اس کی تردید نہیں کرتی، میں بہت خوش ہوں اور مجھے فخر ہے کہ میں نے اپنے اور اپنی خوشی کے لیے ایسا کیا'۔

اداکارہ کا نکاح شعیب ابراہیم سے 22 فروری کو ہوا تھا اور اس میں دونوں کے گھروالوں اور قریبی دوستوں نے شرکت کی۔

اس نوبیاہتا جوڑے نے ٹی وی انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے دوستوں کے لیے ایک بڑی دعوت کا انعقاد بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں : اسلام سے متاثر ہونے والی اہم شخصیات

واضح رہے کہ شعیب اور دپیکا ایک دوسرے کو اس وقت سے جانتے ہیں، جب وہ سسرال سمرن کا، میں اکھٹے کام کررہے تھے۔

بعد ازاں شعیب نے اس ڈرامے کو چھوڑ دیا تھا مگر دپیکا اس میں کام کرتی رہیں اور دونوں کے درمیان تعلق شعیب کے شو چھوڑنے کے بعد مضبوط ہوا۔

دونوں نے ایک ڈانس شو میں گزشتہ سال اکھٹے شرکت کی اور اسی کے دوران شعیب نے دپیکا کو شادی کی پیشکش بھی کی۔

تبصرے (1) بند ہیں

Hasan Mar 08, 2018 07:30am
She is graceful and this decision is purely personal. Congrats.

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024