• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

سوزوکی کی نئی ویگن آر سامنے آگئی

شائع March 7, 2018
— فوٹو بشکریہ سوزوکی
— فوٹو بشکریہ سوزوکی

سوزوکی نے پاکستان میں اپنی مقبول گاڑی ویگن آر کا نیا ماڈل فروخت کے لیے پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔

خیال رہے کہ پاک سوزوکی نے گزشتہ ماہ اپنی اس مقبول ترین گاڑی کی بکنگ روک دی تھی اور اس کی وجہ بتانے سے گریز کیا تھا۔

مزید پڑھیں : سوزوکی نے اپنی مقبول ترین گاڑی کی فروخت روک دی

پرو پاکستانی کی ایک رپورٹ کے مطابق ویگن آر اس کمپنی کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی گاڑی ہے مگر اس کی فروخت روکنے کی وجہ عوام کے سامنے نہیں لائی گئی تھی، جس کے بعد یہ افواہ بھی سامنے آئی تھی کہ ایسا کرنے کی ممکنہ وجہ سوزوکی کلٹس کی فروخت کی شرح بڑھانا ہے۔

اسی طرح کچھ حلقوں کی جانب سے کہا گیا تھا کہ اس کی وجہ سوزوکی کی جانب سے ویگن آر کے ماڈل کو پہلے سے بہتر بنانا ہے اور یہی درست ثابت ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق پاک سوزوکی نے ویگن آر کے نئے ماڈل کو متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے جس کو پہلے سے بہتر بنایا گیا ہے۔

اس نئے ماڈل میں ایلو وہیل اور کروم ٹیل گارنس جیسے فیچر گیئے ہیں، جبکہ ویگن آر وی ایکس ایل ان تبدیلیوں کے ساتھ فروخت کی جائے گی۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ اگرچہ یہ اپ گریڈ معمولی لگتی ہیں مگر ان کے ساتھ گاڑی کی نئی قیمت کو کوئی بھی نظرانداز نہیں کرسکے گا۔

یہ بھی پڑھیں : سوزوکی کی گاڑیوں کی قیمت میں 50 ہزار روپے تک اضافہ

ویگن آر وی ایکس ایل کی قیمت پہلے 11 لاکھ 14 ہزار روپے تھی مگر اب اسے 50 ہزار روپے بڑھا کر 11 لاکھ 64 ہزار روپے کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاک سوزوکی نے یکم مارچ کو ہی اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں پچاس ہزار روپے تک اضافہ کیا تھا اور کمپنی کے مطابق پاکستان میں اسمبل کی جانے والی گاڑیوں کے بیشتر پرزے بیرون ملک سے درآمد کیے جاتے ہیں اور جب بھی پاکستانی روپے کی قدر گرتی ہے تو ان پرزوں کی قیمت میں اضافہ ہوجاتا ہے، جس کے باعث گاڑیوں کی قیمت بھی بڑھ جاتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024