• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

نواب شاہ: بچوں کو خسرے کی زائد المیعاد ادویات دینے سے 3 ہلاک

شائع March 4, 2018

نواب شاہ میں انتظامیہ کے زائد المیعاد ادویات بچوں کو دینے سے 3 بچے ہلاک ہوگئے جبکہ 3 بچوں کی حالت انتہائی خراب ہوگئی۔

ہسپتال ذرائع اور اہل خانہ کے مطابق پیپلز یونیورسٹی ہسپتال ( پی یو ایم ایچ) کے پیڈریاٹکس یونٹ میں بچوں کو زائد المعیاد ادویات کی وجہ سے 5 سالہ حسین بروہی، 6 سالہ ہانیہ نور اور 9 ماہ کا قمر دین ہلاک ہوگئے جبکہ 5 سالہ زبیر، 4 سالہ جنت اور 3 سالہ تانیہ زیر علاج ہیں۔

بیماروں کے علاج میں مصروف پی یو ایم ایچ کے جونیئر ڈاکٹرز کا ماننا ہے کہ ہلاکتوں کی وجہ زائد المیعاد ادویات ہیں لیکن ضلعی صحت کے حکام نے ادویات کے زائد المعیاد ہونے کی تردید کرتے ہوئے معاملے پر انکوائری کے احکامات جاری کردیے۔

حکام کا کہنا تھا کہ مرنے والے بچوں کی لاش سے ٹیسٹ کے لیے نمونے لے لیے گئے ہیں اور فی الحال ہلاکتوں کی وجوہات کے حوالے سے کچھ کہا نہیں جا سکتا۔

ہلاک بچوں کے والدین نے الزام لگایا کہ لیڈی ہیلتھ ورکرز نے سعید آباد میں واقع ان کے گھر کا دورہ کیا اور ان کی مرضی کے خلاف ان بچوں کو خسرے سے بچاؤ کی ادویات دیں۔

مزید پڑھیں: پاکستانی ہسپتال اور کتنی جانیں لیں گے؟

انہوں نے دعویٰ کیا کہ لیڈی ہیلتھ ورکر نے ادویات دیتے وقت ضروری طریقہ کار کو بھی نہیں اپنایا اور ادویات اپنے پرس سے نکال کر بچوں کو دیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کے بچوں کو دی جانے والی ادویات زائد المیعاد تھیں۔

ادویات کے استعمال کے بعد بچوں کی حالت بگڑ گئی اور انہیں فوری طور پر ایک نجی ہسپتال لے جایا گیا بعد ازاں انہیں پی یو ایم ایچ لے جایا گیا تاہم فوری طبی اقدامات نہ کیے جانے کی وجہ سے 6 میں سے 3 بچے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

نواب شاہ کے علاقے سعید آباد کے علاقہ مکین نے محکمہ صحت کے خلاف احتجاج کا آغاز کرتے ہوئے فوری طور پر معاملے کے ذمہ داروں کو سزا دینے کا مطالبہ کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: جہلم : ڈینگی اسپرے سے 32 طالبات متاثر

دوسری جانب پولیس نے بھی لیڈی ہیلتھ ورکر کو گرفتار کر کے معاملے پر تحقیقات کا آغاز کردیا تاہم ان کا کہنا تھا کہ میڈیکل رپورٹس کے سامنے آنے کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا۔

کمشنر بے نظیر آباد غلام مصطفیٰ پھل نے معاملے پر تحقیقات کے لیے دو علیحدہ کمیٹیاں تشکیل دے دیں۔

ڈان سے بعد کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ محکمہ صحت کی جانب سے معاملے پر تحقیقات کی جاری ہیں جبکہ عالمی ادارہ صحت کے تعاون سے ایک علیحدہ تحقیقات بھی کی جارہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے پی یو ایم ایچ کا دورہ کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کو احکامات جاری کیے کہ متاثرہ بچوں کے لیے بہترین سہولیات کے لیے انتظامات کیے جائیں اور انہیں کراچی منتقل کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ تاہم مرنے والے بچوں کے نقصان کا ازالہ نہیں کیا جاسکتا تاہم انہوں نے سندھ حکومت کو اہل خانہ کو معاوضہ ادا کرنے کی تجویز پیش کردی۔

نواب شاہ کے محکمہ صحت میں ایک بھروسے مند ذرائع نے ڈان کو بتایا کہ صحت حکام ادویات کے حوالے سے بین الاقوامی طریقہ کار اور معیار پر توجہ نہیں دیتے جن میں ادویات کو مخصوص درجہ حرارت میں محفوظ کرنا شامل ہے جس کی وجہ سے بچوں کو ملنے والی دوا کے خطرناک اثرات ہوسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: اسکول انتظامیہ کا پولیو ٹیم پر مبینہ حملہ

دریں اثناء ڈپٹی کمشنر شہید بے نظیر آباد نعمان صدیق نے پی یو ایم ایچ کا دورہ کیا اور زیر علاج بچوں کو کراچی کے آغا خان ہسپتال میں منتقل کرنے کے انتظامات کیے۔

انہوں نے ڈان سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بچوں کی حالت انتہائی نازک ہے اور نواب شاہ میں پیڈریاٹک آئی سی یو کی کوئی سہولت بھی موجود نہیں جس کے بعد ڈاکٹرز کی جانب سے انہیں کراچی منتقل کیے جانے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ انہیں بہترین سہولیات اور علاج مل سکے اور انکی جانوں کی حفاظت کی جاسکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بچوں کو اہل خانہ کے ہمراہ کراچی پہنچایا جارہا ہے اور ان کے تمام تر اخراجات سندھ حکومت برداشت کرے گی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024