• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

(ن) لیگ کا پرویز رشید کو چیئرمین سینیٹ نامزد کرنے پر اتفاق

شائع March 4, 2018

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے سینیٹر پرویز رشید کو بطور چیئرمین سینیٹ نامزد کرنے پر اتفاق کر لیا۔

مسلم لیگ (ن) کے ذرائع نے دعویٰ کیا کہ چیئرمین سینیٹ کے لیے (ن) لیگ میں مشاورت شروع ہوگئی ہے اور اس عہدے کے لیے سینیٹر پرویز رشید کو پارٹی کی مرکزی قیادت نے ’پسندیدہ‘ قرار دیا ہے اور ان کے نام پر قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف سمیت اہم مرکزی قیادت نے بھی اتفاق کیا ہے۔

پرویز رشید کے نام پر مسلم لیگ (ن) نے اپنی اتحادی جماعتوں سے بھی مشاورت کا عمل شروع کردیا ہے، پارٹی میں بھی مشاورت اور پرویز رشید کے نام پر صوبائی قیادتوں کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا اور اس سلسلے میں ایک، دو روز میں اہم مشاورتی اجلاس ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز رشید کی چیئرمین سینیٹ نامزدگی کا اعلان جنرل کونسل کے اجلاس کے بعد کیے جانے کا امکان ہے۔

مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس 6 مارچ کو اسلام آباد میں ہوگا۔

ذرائع کے مطابق جنرل کونسل کے اجلاس میں شہباز شریف کو پارٹی کے مستقل صدر کے طور پر منتخب بھی کیا جائے گا۔

دوسری جانب پارلیمنٹ اور پارلیمنٹ سے باہر بھی لیگی حلقوں میں سینیٹر پرویز رشید، مشاہد اللہ خان اور راجہ ظفر الحق کے ناموں کو چیئرمین سینیٹ کے لیے موزوں قرار دیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ سینیٹ انتخابات 2018 کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے حمایت یافتہ امیدواروں نے برتری حاصل کی تھی۔

حمایت یافتہ امیدواروں کی کامیابی کے بعد مسلم لیگ (ن) 32 نشستوں کے ساتھ سینیٹ کی سب سے بڑی جماعت بن گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024