• KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

سلمان خان نے پہلی بار عامر خان کو پیچھے چھوڑ دیا

شائع March 3, 2018
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

بولی وڈ خانز یعنی عامر، سلمان اور شاہ رخ خان میں ہمیشہ ہی فلموں کی کمائی اور کامیابی کے حوالے سے مقابلہ جاری رہتا ہے۔

اگرچہ تینوں خانز کی فلمیں کامیابی اور کمائی سے باقی اداکاروں سے کہیں آگے ہوتی ہیں، تاہم خانز میں مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اس حوالے سے شاہ رخ اور سلمان سے آگے رہتے ہیں۔

تاہم اب سلمان خان نے پہلی بار عامر خان کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

جی ہاں، سلمان خان کی 2015 میں ریلیز ہونے والی فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ جسے 2 مارچ کو آبادی کے لحاظ سے دنیا کے دوسرے بڑے ملک چین میں نمائش کے لیے پیش کیا گیا تھا، اس نے کمائی میں عامر خان کی فلم کو پیچھے چھوڑ دیا۔

’بجرنگی بھائی جان‘ نے ریلیز کے پہلے ہی دن 18 کروڑ بھارتی روپے کماکر عامر خان کی فلم ’دنگل‘ کو پیچھے چھوڑ دیا، کیوں کہ عامر خان کی فلم پہلے ہی دن ساڑھے 15 کروڑ روپے کما سکی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: سلمان خان کی فلم پہلی بار چین میں ریلیز ہوگی

بجرنگی بھائی جان کو چین میں ریلیز کرنے والی کمپنی ’ایروز‘ نے ٹوئیٹ کی کہ فلم نے پہلی ہے دن 18 کروڑ روپے کما کر نیا سنگ میل عبور کرلیا۔

تاہم دوسری جانب بولی وڈ تجزیہ نگار رمیش بالا نے اپنی ٹوئیٹ میں بتایا کہ ’بجرنگی بھائی جان‘ نے پہلے ہی دن 15 کروڑ 93 لاکھ روپے کماکر اگرچہ ’دنگل‘ کو پیچھے نہیں چھوڑا، تاہم وہ قریبا اس جتنی کمائی کرنے میں کامیاب گئی۔

رمیش بالا کے مطابق ’دنگل‘ نے پہلے ہی دن 16 کروڑ روپے کے قریب کمائی کی تھی۔

مزید پڑھیں: عامر خان کی دنگل کا چین میں ریکارڈ

ادھر بولی وڈ تجزیہ نگار ترن آدرش نے بھی ٹوئیٹ کی کہ ’بجرنگی بھائی جان‘ نے پہلی ہی دن 14 کروڑ 61 لاکھ روپے بٹور کر اچھا آغاز کیا، اور یوں یہ فلم سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں کی فہرست میں بھی شامل ہوگئی۔

ساتھ ہی ترن آدرش نے یاد دلایا کہ یہاں یہ بات بھی یاد رکھی جائے کہ سلمان خان کی بجرنگی بھائی جان ریلیز کے 30 ماہ بعد چین میں نمائش کے لیے پیش کی گئی، جب کہ عامر خان کی ’دنگل‘ اور ’سیکریٹ سپر اسٹار‘ کو ریلیز کے ابتدائی چند ماہ میں پیش کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ عامر خان کی ’دنگل‘ نے مجموعی طور پر چین سے 417 کروڑ روپے سے زائد کمائے تھے، اس فلم نے دنیا بھر سے مجموعی طور 1200 کروڑ روپے سے زائد کمائی کی۔

یہ بھی پڑھیں: سیکریٹ سپر اسٹار نے دنگل کی کمائی کا ریکارڈ توڑ دیا

تاہم عامر خان کی دوسری فلم ’سیکریٹ سپر اسٹار‘ نے چین میں کمائی کے حوالے سے دنگل کو بھی پیچھے چھوڑ دیا تھا اور مجموعی طور پر فلم 700 کروڑ روپے کمائے۔

سیکریٹ سپر اسٹار نے چین میں پہلے ہی دن 40 کروڑ روپے کمائے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 12 جنوری 2025
کارٹون : 9 جنوری 2025