• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

یو اے ای میں دو بیویاں رکھنے والے مردوں کو ’الاؤنس‘ دینے کا فیصلہ

شائع March 2, 2018

ملک میں غیر شادی شدہ خواتین کی تعداد کم کرنے کے لیے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی انتظامیہ نے دو بیویاں رکھنے والے اماراتی مردوں کو گھر کے لیے الاؤنس دینے کا فیصلہ کرلیا۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق یو اے ای کے وزیر انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ ڈاکٹر عبداللہ بِلحیف النُعامی نے وفاقی قومی کونسل کے اجلاس میں اعلان کیا کہ وزارت نے دوسری بیویوں کے لیے اماراتی مردوں کو شیخ زید ہاؤسنگ پروگرام سے الاؤنس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’دوسری بیوی کے لیے بھی رہائش کے پہلی بیوی جیسے انتظامات ہونے چاہیے۔‘

کونسل کے اجلاس میں اراکین کا کہنا تھا کہ گھر کے لیے فراہم کیے جانے والے الاؤنس سے یو اے ای میں غیر شادی شدہ خواتین کی تعداد کم کرنے میں مدد ملے گی۔

کونسل کے رکن حماد الرَحومی نے کہا کہ ’وزارت کو گھر حاصل کرنے کے مواقع فراہم کرکے مرد کی دوسری خاتون سے شادی کے عمل کو سہل کرنا چاہیے۔‘

رپورٹ میں کہا گیا کہ کونسل اراکین نے کہا کہ گھر کے مسائل کو حل کرنے کے ساتھ انتظامیہ کو سماجی اسٹرکچر میں کمزور ہونے سے بچانے میں بھی مدد کرنی چاہیے، کیونکہ گھر حاصل کرنے میں پیش آنے والی مالی دشواری سے مردوں کو بیک وقت ایک سے زائد بیویاں رکھنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

وزیر انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کا کہنا تھا کہ ’اس حوالے سے یہ تجویز سامنے آئی تھی کہ پہلی بیوی کے گھر کے ساتھ ہی منسلک دوسرا گھر دوسری بیوی کو فراہم کیا جائے گا۔‘

تاہم بعد ازاں وزارت نے اس تجویز کو مسترد کردیا کیونکہ اس سے دوسری بیوی سے ناانصافی کا تاثر ملتا ہے۔

ڈاکٹر عبداللہ بِلحیف النُعامی نے کہا کہ ’یہ غیر مناسب ہے کہ دوسری بیوی کو ایسا گھر دیا جائے جو پہلی بیوی کے گھر کے برابر نہ ہو۔‘

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024