• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

اقوام متحدہ کے 4 'پیس کیپرز' کا مالی میں قتل

شائع March 2, 2018

بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے اقوام متحدہ کے 4 امن کے رکھوالے (پیس کیپرز) مالی میں گاڑی کی بارودی مواد سے ٹکر کے بعد دھماکے میں ہلاک ہوگئے۔

اقوام متحدہ کے ذرائع کے مطابق دھماکے میں 4 مزید افراد شدید زخمی بھی ہوئے۔

مالی مشن کے سربراہ محمد صالح انادف کا کہنا تھا کہ پیس کیپرز کی گاڑی نے موپتی ریجن میں بونی دونتزا روڈ پر سڑک کنارے بارودی مواد سے ٹکر کے بعد دھماکے میں ہلاک ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس ہی طرح کے ایک اور سعگو ریجن میں ہونے والے حملے میں 6 مالی فوجی اہلکار بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

پیس کیپنگ ادارے کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے بتایا کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو نے بنگلہ دیشی سفیروں پر ہونے والے اس حملے کی مذمت کردی اور کہا کہ اقوام متحدہ کے پیس کیپرز پر ہونے والے اس قسم کے حملے بین الاقوامی جنگی جرائم کے قوانین کو نشانہ بنانا کے لیے کیے جاتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیکریٹری جنرل نے ملزمان کو جلد کٹہرے میں لانے اور سزا دینے کا مطالبہ بھی کیا۔

خیال رہے کہ مالی اقوام متحدہ کے پیس کیپرز کے لیے انتہائی خطرناک مقام بن گیا ہے جہاں دہشت گردوں کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر حملے ہورہے ہیں۔

واضح رہے کہ مالی میں القائدہ اور داعش سے منسلک تنظیموں کی موجود گی کے خدشات موجود ہیں۔

اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری کا کہنا تھا کہ اس قسم کے بزدلانہ حرکات جن میں بنگلہ دیشی اور مالی کے فوجی اہلکار ہلاک ہوئے سے اقوام متحدہ کا مالی کے حکام کی ان کے شہریوں کی حفاظت اور امن کی بحالی میں مدد کرنے کے عظم کو ختم نہیں کیا جاسکتا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024