• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

سوزوکی کی گاڑیوں کی قیمت میں 50 ہزار روپے تک اضافہ

شائع March 1, 2018

پاک سوزوکی نے اپنی گاڑیوں کی قیمت میں رواں سال میں دو ماہ کے اندر دوسری بار اضافہ کردیا ہے۔

پرو پاکستانی کی ایک رپورٹ کے مطابق اس سے قبل پاک سوزوکی نے یکم جنوری کو اپنی مختلف گاڑیوں کی قیمت میں اضافہ کرتے ہوئے اسے ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی کا نتیجہ قرار دیا تھا۔

کمپنی کے مطابق پاکستان میں اسمبل کی جانے والی گاڑیوں کے بیشتر پرزے بیرون ملک سے درآمد کیے جاتے ہیں اور جب بھی پاکستانی روپے کی قدر گرتی ہے تو ان پرزوں کی قیمت میں اضافہ ہوجاتا ہے، جس کے باعث گاڑیوں کی قیمت بھی بڑھ جاتی ہے۔

مزید پڑھیں : ہونڈا گاڑیوں کی قیمتوں میں 60 ہزار تک کا اضافہ

پاک سوزوکی جانب سے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن ڈیلرز بھیج دیا گیا ہے اور ان کا اطلاق یکم مارچ 2018 سے ہوگا۔

گاڑیوں کی قیمتیں کچھ اس طرح ہیں:

سوزوکی مہران وی ایک: 6 لاکھ 89 ہزار سے بڑھ کر 7 لاکھ 9 ہزار روپے کردی گئی ہے۔

سوزوکی مہران وی ایکس آر : 7 لاکھ 42 ہزار سے 7 لاکھ 62 ہزار روپے۔

سوزوکی راوی : 7 لاکھ 6 ہزار سے 7 لاکھ 26 ہزار روپے۔

سوزوکی سوئفٹ این اے وی۔ایم ٹی : 13 لاکھ 75 ہزار سے 14 لاکھ 5 ہزار روپے۔

سوزوکی سوئفٹ این اے وی۔اے ٹی : 15 لاکھ 11 ہزار سے 15 لاکھ 41 ہزار روپے۔

سوزوکی کلٹس وی ایکس آر : 12 لاکھ 50 ہزار سے 12 لاکھ 70 ہزار روپے۔

سوزوکی ویگنر آر وی ایکس ایل : 11 لاکھ 14 ہزار سے 11 لاکھ 64 ہزار روپے۔

سوزوکی بولان : 7 لاکھ 64 ہزار سے 7 لاکھ 84 ہزار روپے۔

سوزوکی بولان کارگو : 7 لاکھ 30 ہزار سے 7 لاکھ 50 ہزار روپے۔

یہ بھی پڑھیں : سوزوکی نے اپنی مقبول ترین گاڑی کی فروخت روک دی

خیال رہے کہ رواں سال کے آغاز میں سوزوکی کے ساتھ ہونڈا اور ٹویوٹا نے بھی اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024