• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

ہالینڈ کے اولٹمینز پاکستان ہاکی کے نئے کوچ مقرر

شائع March 1, 2018
63 سالہ اولٹمینز سے پی ایچ ایف کا دو سالہ معاہدہ ہوا ہے
63 سالہ اولٹمینز سے پی ایچ ایف کا دو سالہ معاہدہ ہوا ہے

پاکستان ہاکی فیڈیرشن(پی ایچ ایف) نے پاکستانی ہاکی ٹیم کو فتوحات کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے اہم قدم اٹھاتے ہوئے ہالینڈ سے تعلق رکھنے والے ورلڈ کپ کے فاتح ٹرینر رولینٹ اولٹمینز کو قومی ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ مقرر کردیا ہے۔

63 سالہ اولٹمینز سے پی ایچ ایف کا دو سالہ معاہدہ ہوا ہے اور وہ سات مارچ کو کراچی میں قومی اسکواڈ کو جوائن کر لیں گے۔

پی ایچ ایف سیکریٹری شہباز احمد نے تصدیق کرتے ہوئے کہ ہمارا اولٹمینز کے ساتھ معاہدہ ہو گیا ہے اور ہم نے بیش بہا تجربے کی بنیاد پر ان سے معاہدہ کیا ہے اور وہ ہاکی اکیڈمیز کے اسٹرکچر کے قیام میں بھی ہماری مدد کریں گے۔

ہالینڈ سے تعلق رکھنے والے کوچ وسیع تجربہ رکھتے ہیں اور وہ اپنی کے آبائی ملک کی کوچنگ کرنے کے ساتھ ساتھ بھارتی ٹیم کی کوچنگ بھی کر چکے ہیں۔

وہ اس ہاکی ٹیم کے بھی رکن تھے جس نے 1990 میں لاہور کے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے مینز ہاکی ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان کو 3-1 سے شکست دی تھی۔

اولٹمینز نے 2004 میں بھی پاکستان کا دورہ کیا تھا اور وہ گزشتہ آٹھ سال میں پاکستانی ٹیم کے پہلے غیر ملکی کوچ ہوں گے جہاں اس سے قبل 2010 میں آخری مرتبہ کسی غیر ملکی کوچ نے پاکستانی ٹیم کی کوچنگ کے نگرانی انجام دیے تھے اور اس وقت بھی ہالینڈ سے تعلق رکھنے والے کوچ کی زیر نگرانی پاکستان نے ایشین گیمز میں سونے کا تمغہ جیتا تھا۔

رواں سال ہاکی کے کھیل کیلئے کافی اہم ہے جہاں 2018 میں کامن ویلتھ گیمز، چیمپیئنز ٹرافی، ایشین گیمز، ایشین چیمپیئنز ٹرافی اور ورلڈ کپ جیسے اہم ایونٹس منعقد ہوں گے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024