• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

بولی وڈ اداکارہ شریا سرن روسی صنعت کار سے شادی کریں گی

شائع February 28, 2018
—فوٹو: انڈین ایکسپریس
—فوٹو: انڈین ایکسپریس

بولی وڈ اداکارہ شریا سرن جن کی شادی اور تعلقات گزشتہ چند ماہ سے خبروں میں ہیں ان سے متعلق تازہ خبر یہ ہے کہ وہ آئندہ ماہ مارچ میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔

خیال رہے کہ شریا سرن نے ماڈلنگ کیریئر کی شروعات 2001 سے زمانہ طالب علمی سے کی تھی، تاہم 2003 میں انہوں رومانٹک کامیڈی فلم ’تجھے میری قسم‘ سے بولی وڈ کیریئر کا آغاز کیا۔

اس کے بعد شریا سرن نے متعدد تامل اور تیلگو فلموں میں اداکاری کرنے کے بعد وہ متعدد بولی وڈ فلموں میں بھی نظر آئیں۔

شریا سرن نے جہاں بولی وڈ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے، وہیں انہوں نے متعدد آئٹم نمبرز پر بھی پرفارمنس کی۔

ان کی معروف بولی وڈ فلموں میں ’اوہ مائی گاڈ‘ اور ’درشیام‘ شامل ہیں، انہوں نے ضلع غازی آباد میں بھی آئٹم گانا گایا۔

اجے دیوگن کے ساتھ 2015 میں ان کی آنے والی بولی وڈ فلم ’درشیام‘ نے باکس آفس پر اچھی کمائی کی۔

—فوٹو: انڈیا ٹوڈے
—فوٹو: انڈیا ٹوڈے

شریا سرن کے حوالے سے گزشتہ چند ماہ سے چہ مگوئیاں جاری تھیں کہ وہ جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھنے والی ہیں۔

اگرچہ ماضی میں اداکارہ اپنی شادی سے متعلق خبریں شائع کرنے اور سوالات پوچھنے پر میڈیا پر برہمی کا اظہار بھی کرچکی ہیں، تاہم اب انہوں نے تسلیم کیا ہے کہ وہ مارچ میں شادی کریں گی۔

ہندوستان ٹائمز نے ایک اور بھارتی نشریاتی ادارے ’ممبئی مرر‘ کی خبر کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ شریا سرن کی شادی کی تقریبات 3 دن تک جاری رہیں گی۔

اطلاعات ہیں کہ ان کی شادی ریاست راجستھان کے شہر ادیپور میں آئندہ ماہ 17 سے 19 مارچ تک جاری رہیں گی۔

وہ اپنے دیرینہ غیر ملکی صنعتکار دوست سے شادی کریں گی۔

درشیام 2015 میں ریلیز ہوئی تھی—اسکرین شاٹ
درشیام 2015 میں ریلیز ہوئی تھی—اسکرین شاٹ

ان کی شادی روسی کاروباری و اسپورٹس مین اینڈریو کوسوو سے ہوگی، جن کے ساتھ وہ متعدد بار دیکھی جاچکی ہیں۔

واضح رہے کہ ’درشیام‘ میں 35 سالہ شریا سرن نے اجے دیوگن کی بیوی کا کردار ادا کیا تھا۔

فلم کی کہانی اجے دیوگن، ان کی خوبصورت اہلیہ اور جواں سالہ بیٹی کی جانب سے بلیک میل کرنے والے ایک نوجوان لڑکے کو قتل کرنے اور اس کی لاش کو خفیہ طور پر دفنانے کے گرد گھومتی ہے۔

فلم میں اجے کی بیٹی کا کردار کرنے والی لڑکی نے بھی نومبر 2017 میں شادی کرلی تھی—فوٹو: انسٹاگرام
فلم میں اجے کی بیٹی کا کردار کرنے والی لڑکی نے بھی نومبر 2017 میں شادی کرلی تھی—فوٹو: انسٹاگرام

فلم میں اجے دیوگن اور ان کی بیٹی بلیک میلنگ کرنے والے لڑکے کو قتل کردیتی ہیں، جو ایک خاتون پولیس افسر (تبو) کا بیٹا ہوتا ہے۔

فلم میں اجے دیوگن کی بیٹٰی کا کردار ادا کرنے والی 27 ایشیتا دتا نے بھی شادی کرلی ہے۔

ایشیتا دتا نے گزشتہ برس نومبر میں ٹی وی کے ساتھی اداکار وستل شیٹھ سے شادی کرلی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024