• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:09pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:28pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:09pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:28pm

کوئٹہ: ڈی ایس پی حمید اللہ کی گاڑی پر فائرنگ، 2 اہلکار شہید

شائع February 28, 2018

کوئٹہ کے علاقے سمنگلی روڈ پر نامعلوم افراد نے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) حمید اللہ کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں اسکواڈ میں شامل دو پولیس اہلکار موقع پر شہید ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق دہشت گردوں کے حملے میں ڈی ایس پی حمید اللہ محفو ظ رہے تاہم علاقے کو سیکیورٹی فورسز نے گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔

شہید ہونے والے اہلکاروں کی شناخت محمد طاہر اور ایوب کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ کوئٹہ کے نواحی علاقے سمنگلی روڈ پر نامعلوم افراد نے گھات لگا کر ڈی ایس پی حمید اللہ کے اسکواڈ پر حملہ کیا۔

ان کے مطابق ڈی ایس اپی حمید اللہ گھر سے اپنے دفتر جارہے تھے کہ دہشت گردوں نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔

مذکورہ واقعے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے پولیس پر حملے کی پر زور مزمت کرتے ہوئے ایسے دہشت گردی کا واقعہ قرار دیا ہے۔

انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ پولیس پر حملے میں ملوث عناصر کو فوری گرفتار کیا جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند مہینوں سے پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا جارہا ہے، پولیس ذرائع نے ڈی ایس پی حمید اللہ پر حملے کو بھی ٹارگیٹ کلنگ کا واقعہ قرار دیا ہے۔

اس سے قبل کوئٹہ میں گزشتہ ماہ زرغون روڈ پر خودکش حملے کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد جاں بحق جبکہ اہلکاروں سمیت 18 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

14 فروری کو کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد کی سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ سے 4 اہلکار شہید ہوگئے تھے۔

تبصرے (1) بند ہیں

fool n stupıd man Feb 28, 2018 11:43am
why such people fail to use jamming devices

کارٹون

کارٹون : 14 نومبر 2024
کارٹون : 13 نومبر 2024