• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

جینیفر لارنس نے اپنے رومانوی تعلقات کی وضاحت کردی

شائع February 28, 2018
اداکارہ کی فلم ریڈ سپیرو 2 مارچ کو ریلیز ہوگی—فوٹو: اسکائے نیوز
اداکارہ کی فلم ریڈ سپیرو 2 مارچ کو ریلیز ہوگی—فوٹو: اسکائے نیوز

ہولی وڈ اداکارہ جینیفر لارنس جو ان دنوں اپنی آنے والی فلم ’ریڈ سپیرو‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں، ان سے متعلق کچھ عرصے سے چہ مگوئیاں ہیں کہ ان کے اداکار کرس پراٹ سے تعلقات قائم ہیں۔

خیال رہے کہ 27 سالہ جینیفر لارنس اور 38 سالہ کرس پراٹ کے درمیان تعلقات کی خبریں گزشتہ ایک سال سے جاری ہیں۔

امریکی و برطانوی میڈیا میں شائع ہونے والی خبروں کے مطابق جینیفر لارنس اور کرس پراٹ کے درمیان 2016 میں آںے والی سائنس فکشن فلم ’پسینجر‘ کی شوٹنگ کے دوران تعلقات استوار ہوئے۔

اگرچہ اس فلم کی شوٹنگ اور نمائش کے بعد بھی دونوں اداکاروں کو متعدد بار ایک ساتھ دیکھا گیا، تاہم دونوں کی جانب سے 2 سال تک تعلقات کی تصدیق نہیں کی گئی تھی۔

تاہم چہ مگوئیاں بڑھ جانے کے بعد اب جینیفر لارنس نے اس معاملے پر خاموشی توڑ دی۔

فیشن و شوبز میگزین ’ایلے‘ کے مطابق ’ڈبلیو ٹی ایف‘ کے میزبان مارک میرون کو انٹرویو کے دوران جینیفر لارنس نے چہ مگوئیوں سے تنگ آکر اپنے اور کرس پراٹ کے تعلقات کے بارے میں وضاحت کی۔

—فوٹو: اے پی
—فوٹو: اے پی

اداکارہ نے اِدھر اُدھر کی باتیں کرنے کے بجائے صاف الفاظ میں کہا کہ ان کے کبھی بھی ساتھی اداکار کرس پراٹ سے رومانوی تعلقات نہیں رہے۔

انہوں نے کرس پراٹ کی اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جب وہ ان کے ساتھ فلم میں کام کر رہی تھیں، اس کے ٹھیک 2 سال بعد کرس کی طلاق ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: جینیفر لارنس کی ’ریڈ سپیرو‘ کی تصویر پر تنازع

خیال رہے کہ کرس پراٹ نے 2009 میں اداکارہ اینا فارس سے شادی کی تھی، لیکن اس جوڑے میں 8 سال بعد 2017 میں علیحدگی ہوگئی، اور ان کے ہاں 2012 میں ایک بچہ بھی ہوا تھا۔

جب جینیفر لارنس اور کرس پراٹ فلم ’پیسینجر‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھے اور ان کے درمیان تعلقات کی خبریں گرم تھیں، ان ہی دنوں میں اینا فارس نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک پوسٹ میں جینیفر لارنس کو اپنا بہترین دوست قرار دیا تھا۔

یہ بھی چہ مگوئیاں کی گئیں کہ کرس پراٹ اور اینا فارس کی طلاق اداکارہ جینیفر لارنس کی وجہ سے ہی ہوئی، تاہم اب اداکارہ نے وضاحت کردی۔

کرس پراٹ اور جینیفر لارنس کو متعدد بار ایک ساتھ دیکھا گیا—فوٹو: ہولی وڈ رپورٹر
کرس پراٹ اور جینیفر لارنس کو متعدد بار ایک ساتھ دیکھا گیا—فوٹو: ہولی وڈ رپورٹر

علاوہ ازیں جینیفر لارنس کے حوالے سے خبریں ہیں کہ اب ان کے تعلقات فلم ڈائریکٹر ڈیرن ایرنوفسکی سے ہیں، جنہوں نے اداکارہ کی ہارر فلم ’فلک مدر‘ کی ہدایات دیں۔

جینیفر لارنس نے اپنے انٹرویو کے دوران ہدایت کار ڈیرن ایرنوفسکی سے تعلقات کی چہ مگوئیوں پر بھی کھل کر بات کی اور تسلیم کیا کہ ان کے درمیان تعلقات رہے ہیں۔

اداکارہ نے ہدایت کار ڈیرن ایرنوفسکی سے تعلقات کا اعتراف کیا—فوٹو: اسکوائر
اداکارہ نے ہدایت کار ڈیرن ایرنوفسکی سے تعلقات کا اعتراف کیا—فوٹو: اسکوائر

اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگرچہ اب ان کے ڈائریکٹر ڈیرن ایرنوفسکی سے بھی تعلقات نہیں رہے، تاہم اب بھی وہ انہیں یاد رکھتی ہیں۔

خیال رہے کہ جینیفر لارنس کی اآنے والی ہارر پولیٹیکل تھرلر فلم ریڈ سپیرو آئندہ ماہ 2 مارچ کو ریلیز ہوگی، فلم میں اداکارہ نے روسی جاسوس خاتون کا کردار ادا کیا ہے، جو امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے خلاف سازشیں کرتی نظر آتی ہیں.

گزشتہ ہفتے اسی فلم کی ایک تصویر لیک ہوکر سامنے آئی تھی، جس میں اداکارہ برہنہ تھیں، جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا، تاہم انہوں نے اپنی اس تصویر کا دفاع کرتے ہوئے اسے آرٹ قرار دیا تھا.

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024