• KHI: Maghrib 6:54pm Isha 8:13pm
  • LHR: Maghrib 6:31pm Isha 7:56pm
  • ISB: Maghrib 6:39pm Isha 8:06pm
  • KHI: Maghrib 6:54pm Isha 8:13pm
  • LHR: Maghrib 6:31pm Isha 7:56pm
  • ISB: Maghrib 6:39pm Isha 8:06pm

شارع فیصل پر ہوائی فائرنگ کرنے والا ملزم عدنان پاشا گرفتار

کراچی پولیس نے نشے کی حالت میں شارع فیصل پر ہوائی فائرنگ کرنے والے اور نازیبا الفاظ استعمال کرتے ہوئے دھمکیاں دینے والے نوجوان عدنان پاشا کو گرفتار کرلیا۔

ڈان نیوز کے مطابق پولیس نے عدنان پاشا کو نوجوان ذیشان سعید کو دھمکیاں دینے پر گلستان جوہر سے گرفتار کیا۔

اس حوالے سے سینئر سپرٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) شرقی سمیع اللہ سومرو کا کہنا تھا کہ ملزم کے خلاف ذیشان سعید کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، جس کے بعد انہیں دھمکی دینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔

مزید پڑھیں: شارع فیصل ہوائی فائرنگ واقعہ: ملزم کے دوست اور رشتہ دار گرفتار

واضح رہے کہ ملزم عدنان پاشا نے گزشتہ روز مقامی عدالت سے ہوائی فائرنگ کیس میں ضمانت حاصل کی تھی، تاہم پولیس نے اسے دوسرے مقدمے میں حراست میں لے کر حوالات منتقل کردیا۔

خیال رہے کہ شارع فیصل پر کھلے عام ہوائی فائرنگ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ اے ڈی خواجہ اور وزیر داخہ سندھ نے نوٹس لیا تھا اور واقعے کی رپورٹ طلب کی تھی۔

اس سے قبل گزشتہ روز پولیس نے گلستان جوہر بلاک 11 میں عدنان پاشا کے دفتر اور صائمہ موبائل مارکیٹ پر چھاپہ مار کارروائياں کیں تھیں اور ملزم کے 2 سالوں سمیت 7 افراد کو حراست میں لے لیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: شارع فیصل پر نوجوان کی ہوائی فائرنگ: وزیر داخلہ اور آئی جی سندھ کا نوٹس

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں ایک نوجوان عدنان پاشا کو شارع فیصل پر ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا جبکہ وہ نوجوان نازیبا زبان استعمال کرتے ہوئے کسی کو دھمکیاں بھی دے رہا تھا۔

نوجوان نے اپنی ویڈیو میں کسی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر کسی میں ہمت ہے رو انہیں روک کر دکھائے۔

کارٹون

کارٹون : 15 اپریل 2025
کارٹون : 14 اپریل 2025