• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

برطانوی شہر لیسٹر میں پراسرار دھماکا، 4 افراد ہلاک

شائع February 26, 2018
— فوٹو: اے پی
— فوٹو: اے پی

برطانیہ کے شہر لیسٹر میں عمارت میں پراسرار دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے جبکہ متعدد افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’اے پی‘ کے مطابق حکام تاحال دھماکے کی نوعیت معلوم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جس سے عمارت منہدم ہوگئی۔

برطانیہ سے شمال میں 180 کلومیٹر کی مسافت پر واقع لیسٹر پولیس کے سپرنٹنڈنٹ شین اونیل نے کہا کہ جس عمارت میں دھماکا ہوا اس میں ایک دُکان اور دو اسٹوری اپارٹمنٹ ہے۔

دھماکے کے بعد عمارت منہدم ہوگئی جس سے اطراف میں دھوئیں کے بادل چھا گئے۔

مزید پڑھیں: مانچسٹر دھماکے: رپورٹس کی امریکا میں لیک پر برطانیہ برہم

پولیس نے واقعے کو بڑا حادثہ قرار دیتے ہوئے احتیاطاً قریبی عمارتیں خالی کرا لیں۔

تاہم پولیس کا کہنا تھا کہ واقعے سے دہشت گردی کا کوئی شبہ ظاہر نہیں ہوا۔

لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024