• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

سری دیوی کے انتقال پر پاکستانی فنکار بھی افسردہ

شائع February 25, 2018

بولی وڈ کی معروف اداکارہ سری دیوی گزشتہ شب دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئی تھیں، جس کے بعد پاکستان اور بھارت میں ان کے کروڑوں مداحوں کو جھٹکا لگا تھا۔

54 سالہ اداکارہ نے ایک شادی میں شریک تھیں جب دل کا جان لیوا دورہ پڑا۔

مزید پڑھیں : معروف بھارتی اداکارہ سری دیوی انتقال کر گئیں

اداکارہ کے انتقال پر پاکستانی فنکاروں کی جانب سے صدمے کے اظہار کیا گیا۔

سری دیوی کی فلم 'مام' میں کام کرنے والی پاکستانی اداکارہ سجل علی نے بولی وڈ اسٹار کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ' اپنی ماں سے پھر محروم ہوگئی'۔

Lost my mom again...

A post shared by Sajal Ali Firdous (@sajalaly) on

مام میں ہی کام کرنے والے عدنان صدیقی، جن کی سری دیوی سے چند دن قبل ہی ایک تقریب میں ملاقات ہوئی، کو بمشکل ہی اس خبر پر یقین آسکا۔

انہوں نے لکھا ' زندگی بہت زیادہ ناقابل پیشگوئی ہے، وہ خاتون جو نہ صرف بہت زیادہ باصلاحیت تھیں بلکہ خوبصورت روح بھی رکھتی تھیں، سری دیوی کپور ہمارے دلوں کو بوجھل کرگئیں۔ فلم مام کی شوٹنگ کے دوران متعدد یادیں ان کے ساتھ جڑٰ ہیں، کچھ روز قبل ہی میری ان سے بونی کپور کے بھانجے کی شادی میں ملاقات ہوئی اور اس وقت کون سوچ سکا تھا کہ میں انہیں آخری بار دیکھ رہا ہوں، میں اب تک شاک کی حالت میں ہوں اور اپنے جذبات بیان کرنے کے لیے الفاظ سے محروم ہوں'۔

علی ظفر اور بلال خان ماضی کی خوشگوار یادوں پر اداکارہ کے شکرگزار تھے۔

علی ظفر نے لکھا ' سری دیوی آپ نے ہمارے لیے خوشی اور غم کی اچھی یادوں کو چھوڑا ہے'۔

بلال خان کا کہنا تھا ' جب میں بچہ تھا تو کبھی سوچا نہیں تھا کہ وہ دن بھی دیکھوں گا جب سری دیوی دنیا سے چل بسیں گی، آپ کا شکریہ جنھوں نے میرے اور میرے جیسے کروڑوں افراد کے بچپن کو اپنی اداکاری اور کرداروں سے رنگارنگ بنایا'۔

ماہرہ خان سری دیوی کو آن اسکرین دیکھتے ہوئے پلنے بڑھنے پر ممنون تھیں۔

صنم سعید نے اداکارہ کے انتقال کو 'بہت بڑا نقصان' قرار دیا۔

سابق پاکستانی کرکٹ کپتان وقار یونس نے اداکارہ کے خاندان سے تعزیت کی۔

سائرہ شہروز اس خبر کو سن کر شاک رہ گئیں۔

عمران عباس نے اداکارہ کی ماضی کی ایک فلم کا کلپ شیئر کیا۔

عتیقہ اوڈھو اس خبر کو سن کر افسردہ ہوگئیں اور ان کا کہنا تھا کہ سری دیوی ' جوانی میں ہی چلی گئیں'۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024