• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل: احد چیمہ کی گرفتاری کےخلاف بینرز آویزاں

شائع February 24, 2018 اپ ڈیٹ February 25, 2018

آشیانہ اقبال ہاؤسنگ سوسائٹی اسکینڈل میں گرفتار کیے گئے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کے سابق سربراہ احد چیمہ کی گرفتاری کے خلاف لاہور میں بینرز آویزاں کر دیئے گئے۔

احد چیمہ کی گرفتاری کے خلاف بینرز لاہور کے مختلف شاہراہوں پر لیبر لیگ فیڈریشن پنجاب کی طرف سے آویزاں کیے گئے۔

بینرز میں احد چیمہ کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے لکھا گیا کہ احد چیمہ پنجاب کی ترقیاتی اسکیموں کی پہچان ہیں۔

— فوٹو: علی وقار
— فوٹو: علی وقار

احد چیمہ کے حق یہ بینرز گورنر ہاؤس، واپڈا ہاؤس، مال روڈ اور سول سیکریٹریٹ کے باہر نصب کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے احد خان چیمہ کی گرفتاری پر صوبائی بیوروکریسی سمیت پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماؤں بشمول قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق اور وزیر داخلہ احسن اقبال نے بھی سوالات اٹھائے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: لیگی حلقوں میں احد چیمہ کی گرفتاری پارٹی کیلئے ‘سازش’ قرار

احد چیمہ کی گرفتاری کو (ن) لیگ کے قریبی وفاداروں کے خلاف کریک ڈاؤن تصور کیا جارہا ہے تو دوسری جانب پنجاب اسمبلی میں حکومتی ارکان نے بھی زور دیا کہ پنجاب بیوروکریسی، حکمراں جماعت اور ریاستی اداروں کے درمیان تناؤ سے خود کو دور رکھے۔

— فوٹو: علی وقار
— فوٹو: علی وقار

سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے بھی گزشتہ روز پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ پنجاب بیوروکریٹس میں ’باغی‘ عناصر سامنے آرہے ہیں، جنہوں نے ریاست اور ریاستی اداروں کے خلاف سازشیں تیار کی۔

اسی حوالے سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے ٹویٹ کیا کہ ’شہباز شریف کے فرنٹ میں احد چیمہ کی گرفتاری پر بیوروکریسی کا احتجاج افسوس ناک ہے۔‘

مزید پڑھیں: آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل: احد چیمہ 11 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

یاد رہے کہ لاہور کی احتساب عدالت نے 22 فروری کو احد خان چیمہ کو 11 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کیا، جس کے بعد گزشتہ روز ایڈیشنل چیف سیکریٹری نے گورنمنٹ آفیسرز ریزیڈنس (جی او آر) میں پنجاب کے تمام اضلاع کے کمشنر، ڈپٹی کمشنر، اسسٹینٹ کمشنرز کو طلب کرکے بند کمرہ اجلاس کیا۔

اجلاس میں کہا گیا کہ وہ اس وقت تک انتظامی امور شروع نہیں کریں گے جب تک خفیہ ایجنسیوں، سیاستدانوں اور عدالتوں کے ہاتھوں ان کے سینئرز کی توہین کا سلسلہ جاری رہے گا۔

تبصرے (1) بند ہیں

Syed Ahmed Feb 25, 2018 12:01am
Ahmed Chema case is the serious one. people must wait for the court decision.

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024