• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

چیئرمین نادرا کا سینٹرز کا اچانک دورہ،عملے کی کارکردگی کا پول کھل گیا

شائع February 23, 2018 اپ ڈیٹ February 24, 2018

کراچی: نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے عملے نے اپنے ہی چیئرمین کے فارم پر اعتراضات لگا دیئے جس کے بعد چیئرمین نے شہریوں کو تنگ کرنے والے دو اہلکاروں کو معطل کر دیا۔

چیئرمین نادرا عثمان مبین نے نادرا دفاتر میں کام کا جائزہ لینے کا انوکھا طریقہ اختیار کیا اور خاموشی سے کراچی کے مختلف سینٹرز کے اچانک دورے کیے۔

عثمان مبین کراچی کے علاقے سائٹ میں واقع نادرا کے میگا سینٹر میں عام شہریوں کے ساتھ قطار میں کھڑے ہوگئے جہاں عملے نے کا ان کا ہی فارم اعتراض لگا کر واپس کردیا۔

چیئرمین نادرا نے ادارے کے ستائے شہریوں کو پیش آنے والی مشکلات کا بھی مشاہدہ کیا اور شہریوں کو تنگ کرنے پر سائٹ میگا سینٹر کی خاتون اسٹاف سمیت دو افسران کو معطل کر دیا۔

عثمان مبین کا کہنا تھا کہ پاکستان کا شہری کسی بھی سینٹر سے شناختی کارڈ بنوا سکتا ہے، جبکہ مستقبل میں بھی شہریوں کو تنگ کرنے والے اسٹاف کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

تبصرے (1) بند ہیں

KHAN Feb 24, 2018 05:34pm
نادرا ایک ایسا ادارہ ہے جس سے ہر پاکستانی کا سامنا ہوتا ہے، افسوس یہاں افسران و ملازمین اپنا فرض نبھانے کے بجائے عوام کو پریشان کرنے میں مصروف ہیں ، جس کی واضح مثال سربراہ خود بھی دیکھ چکے ہیں۔ نادرا کے شکایات سینٹر کا نظام مؤثر بنایا جائے، اسی طرح نادرا کوکاغذات بنانے کے لیے ایک مدت مقرر کرنی چاہیے، جس پر عمل درآمد نہ ہونے پر نادرا کو یومیہ جرمانہ کیا جائے۔ کسی بھی قسم کا اعتراض/ اعتراضات صرف و صرف ایک بار لکھ کا بتا دینا چاہیے تاکہ وہ اس کے متعلق نادرا کو مطمئن کردیں اور پاکستان کے شہری شناختی کارڈ سے محروم نہ رہے۔ نادرا کے ہر دفتر پر یہ لکھ کر لگا دینا چاہیے کہ پاکستان کا ہر شہری اس سینٹر سے شناختی کارڈ بنوا سکتا ہے. خیرخواہ

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024