• KHI: Zuhr 12:40pm Asr 4:25pm
  • LHR: Zuhr 12:11pm Asr 3:41pm
  • ISB: Zuhr 12:16pm Asr 3:41pm
  • KHI: Zuhr 12:40pm Asr 4:25pm
  • LHR: Zuhr 12:11pm Asr 3:41pm
  • ISB: Zuhr 12:16pm Asr 3:41pm

3 بچوں کی ماں غیرت کے نام پر آشنا سمیت قتل

شائع February 23, 2018 اپ ڈیٹ February 24, 2018

شکارپور سے 80 کلومیٹر کی مسافت پر واقع قیصر جتوئی گاؤں میں ایک شخص اور تین بچوں کی ماں کو مبینہ طور پر ناجائز تعلقات رکھنے کے الزام میں غیرت کے نام پر قتل کردیا گیا۔

خانپور کے ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹ پولیس نذیر احمد لاشاری کے مطابق فیضو تھانے کے حدود میں حیاتاں نامی 25 سالہ خاتون اور 30 سالہ گل جتوئی کو کارو کاری کے الزام میں مقتولہ خاتون کے شوہر کی جانب سے گولیوں کا نشانہ بنا کر قتل کیا گیا۔

مقتول گل جتوئی کی لاش خانپور کے تعلقہ ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کے بعد ان کے اہل خانہ کے حوالے کردی گئی۔

مزید پڑھیں: غیرت کے نام پر قتل کی معاشرے میں کوئی جگہ نہیں

سینیئر حکام کا کہنا تھا کہ پولیس معاملے پر تحقیقات کر رہی ہے تاہم مقدمہ ابھی درج نہیں کیا گیا ہے جبکہ مبینہ ملزم بھی قانون کی گرفت میں نہیں آسکا ہے۔

میاں بیوی کی لاش بر آمد

شکارپور شہر میں نئی فوجداری تھانے کی حدود میں کٹھ منڈی کے علاقے میں میاں بیوی کی لاش ان کی رہائش گاہ سے بر آمد کرلی گئی۔

ایس ایچ او اختیار علی پنہوار نے واقعے کی اطلاع ملنے پر ان کی رہائش گاہ پر پہنچے اور کمرے کا دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے جہاں سے ان کی لاش برآمد ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں کی شناخت 50 سالہ شاہد حسین سومرو اور ان کی 45 سالہ اہلیہ فرزانہ کے نام سے کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے شکار پور کے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جس کے بعد انہیں ان کے لواحقین کے حوالے کردیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: بیٹا طلاق مت دینا، مارنا چاہو تو مار دینا

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ واقعے کی اصل وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہیں تاہم ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ میاں بیوی کے درمیان گھریلو مسائل پر جھگڑے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہلاکتوں پر مزید تحقیقات کی جارہی ہیں تاہم کیس اب تک درج نہیں کیا جاسکا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 12 جنوری 2025
کارٹون : 9 جنوری 2025