• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

ہونڈا کی مہنگی ترین گاڑی پاکستان میں فروخت کیلئے پیش

شائع February 23, 2018
— فوٹو بشکریہ ہونڈا
— فوٹو بشکریہ ہونڈا

ہونڈا اٹلس نے اپنی نئی ایس یو وی ہونڈا سی آر وی 2018 پاکستان میں متعارف کرادی ہے، جسے اس زمرے میں دنیا کی مقبول ترین گاڑی بھی قرار دیا جاتا ہے۔

کمپنی نے کچھ دن پہلے فیس بک پر اس کی جھلک پیش کی تھی، تاہم اس وقت نام ظاہر نہیں کیا تھا۔

ہونڈا کمفرٹ ایبل رن اباﺅٹ وہیکل یا عرف عام سی آر وی وہ گاڑی ہے جس کا پہلا ورژن 20 سال قبل فروخت کے لیے پیش کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں : 70 لاکھ گاڑیاں فروخت،سی آر وی دنیا کی مقبول ترین ایس یو وی

جیسا بتایا جاچکا ہے کہ پانچ دروازوں والی یہ گاڑی دنیا بھر میں بہت زیادہ فروخت ہوتی ہے اور پاکستان میں بھی لوگ اس میں کافی دلچسپی لے رہے ہیں۔

سی آر وی 2018 میں 2.0 ان لائن فور آئی وی ٹیک انجن دیا گیا ہے جو کہ 1997 سی سی کا ہے۔

فی گیلن ایندھن پر اس گاڑی کا اوسط 28 میل ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : ہونڈا سی آر وی ہائیبرڈ 2018 کی اگلے ہفتے رونمائی

اس نئی گاڑی کا فرنٹ کا حصہ ہونڈا سوک سے ملتا ہے یعنی کروم گرل جبکہ ایل ای ڈی لائٹس، الیکٹرک پاور اسٹیئرنگ وغیرہ دیگر نمایاں فیچرز ہیں۔

فوٹو بشکریہ ہونڈا
فوٹو بشکریہ ہونڈا

ویسے اس گاڑی کو رواں ماہ ہی بھارت میں متعارف کرایا گیا جہاں اسے رواں سال کے وسط میں 22 سے 23 لاکھ بھارتی روپے (37 سے 40 لاکھ پاکستانی روپے) کے درمیان فروخت کیے جانے کا امکان ہے۔

پاکستان میں اس گاڑی کی قیمت 95 لاکھ روپے رکھی گئی ہے، جی ہاں واقعی 95 لاکھ روپے جو سننے میں تو واقعی بہت زیادہ لگتی ہے کیونکہ اس کے مقابلے میں ٹویوٹا فورچنر لگ بھگ ہونڈا کی ایس یو وی جیسی ہی ہے مگر قیمت کے لحاظ سے کافی سستی ہے جو کہ پچاس سے ساٹھ لاکھ روپے کے درمیان ہے۔

اسی طرح جاپان سے امپورٹ کی جانے والی نسان پاتھ فائنڈر اور جنوبی کورین کمپنی کیا (KIA) کی ایس یو وی کارنیوال بھی ہونڈا سی آر وی 2018 کے مقابلے میں کافی سستی پڑتی ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ بیرون ملک ہونڈا سی آر وی کی قیمت 25 سے 30 ہزار ڈالرز (27 سے 33 لاکھ پاکستانی روپے)کے درمیان ہے۔

ویسے یہ ہونڈا کی پاکستان میں دستیاب سب سے مہنگی گاڑی نہیں، اس سے ہٹ کر ہونڈا اکارڈ 2016کو ملک میں ایک کروڑ 12 لاکھ روپے میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024