• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

دارالعلوم حقانیہ کیلئے 27 کروڑ 70 لاکھ روپے گرانٹ کی سمری ارسال

شائع February 23, 2018

خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت نے دارالعلوم حقانیہ کے لیے 27 کروڑ 70 لاکھ روپے گرانٹ کی سمری وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کو ارسال کردی۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیر برائے مذہبی امور حبیب الرحمٰن نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ کے صوابدیدی فنڈز سے اکوڑہ خٹک نوشہرہ میں مولانا سمیع الحق کی سربراہی میں چلنے والے مدرسے دارالعلوم حقانیہ کے لیے گرانٹ کی سمری پرویز خٹک کو بھیجی گئی۔

مزید پڑھیں: دارالعلوم حقانیہ کو فنڈز جاری کرنے پر عمران خان کا دفاع

خیال رہے کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت کی جانب سے دارالعلوم حقانیہ کے لیے گرانٹ کی سمری بھیجی گئی ہے بلکہ اس سے قبل مالی سال 17-2016 کے بجٹ میں صوبائی حکومت کی جانب سے مدرسے کو 30 کروڑ روپے دیئے گئے تھے۔

اس 30 کروڑ کی گرانٹ کا دفاع کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ مدد اور رقم مدرسے کے طالبعلموں کو بنیاد پرستی سے نکال کر مرکزی دھارے میں لانے کے لیے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مدرسہ حقانیہ فنڈز:’مقصد مرکزی دھارے میں لانا‘

انہوں نے کہا تھا کہ دارالعلوم حقانیہ کی عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی جانب سے بھی مالی مدد کی گئی تھی، یہاں تک کہ مرحوم ولی خان نے یہاں کا دورہ بھی کیا تھا۔

یاد رہے کہ مولانا سمیع الحق اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان کچھ عرصے قبل اتحاد بھی ہوا تھا اور اسی اتحاد کے سلسلے میں 3 مارچ کو ہونے والے سینیٹ انتخابات میں خیبرپختونخوا سے نشست بھی ملنے کا امکان ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024