• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

سارہ علی کیریئر کا آغاز رنویر کی ہیروئن بن کر کریں گی؟

شائع February 20, 2018 اپ ڈیٹ March 20, 2018
—فوتو: نیوز 18
—فوتو: نیوز 18

بولی وڈ کے چھوٹے خان سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان کی پہلی فلم ’ کیدر ناتھ‘ تو ریلیز سے قبل ہی تنازعات کا شکار ہوگئی۔

گزشتہ دنوں خبریں آئی تھیں کہ ’کیدر ناتھ‘ کے پروڈیوسر اور ڈائریکٹر کے درمیان فلم کی بجٹ پر تنازع سامنے آنے کے بعد فلم کی شوٹنگ بند کردی گئی۔

یہ بھی خبریں تھیں کہ ’کیدر ناتھ‘ میں سرمایہ کرنے والی کمپنی ’کری ارج انٹرٹینمنٹ‘ نے ہدایت کار ابھیشک کپور کے خلاف ممبئی ہائی کورٹ میں جانے کا فیصلہ کرلیا۔

انہی خبروں کے باعث سارہ علی خان کا فلمی کیریئر شروع ہونے سے پہلے ہی ختم ہونے کی باتیں کی جا رہی تھیں۔

جس وجہ سے اچانک بیٹی کو بچانے کے لیے سیف علی خان میدان میں کود پڑے۔

یہ بھی پڑھیں: سارہ علی خان کی پہلی فلم ریلیز سے قبل تنازعات کا شکار
—فوٹو: فلم فیئر
—فوٹو: فلم فیئر

گزشتہ روز انڈیا ٹو ڈے نے ایک اور بھارتی اخبار کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ بیٹی کی پہلی فلم تنازع کا شکار ہونے کے بعد سیف علی خان میدان میں کود پڑے ہیں اور انہوں نے بیٹٰی کو فلمی دنیا میں متعارف کرانے کے معاملات خود سنبھال لیے۔

سیف علی خان کی انٹری کے بعد خیال کیا جا رہا تھا کہ وہ عرفان خان کی فلم ’ہندی میڈیم 2‘ کے ہدایت کار کو جلد سے جلد فلم ریلیز کرنے کے لیے قائل کریں گے۔

کیوں کہ اس فلم میں بھی سارہ علی خان کو عرفان خان کی بیٹی کے طور پر کاسٹ کیے جانے کی باتیں کی جا رہی ہیں۔

تاہم ایک دن بعد ہی اب خبر سامنے آئی ہے کہ ممکنہ طور پر سارہ علی خان کی پہلی فلم ’کیدر ناتھ‘ نہیں بلکہ رنویر سنگھ کی ایکشن فلم ’سامبھا‘ ہوسکتی ہے۔

فلم فیئر کے مطابق یہ عین ممکن ہے کہ سارہ علی خان کی پہلی فلم ’کیدر ناتھ‘ نہیں بلکہ ’سامبھا‘ ہو۔

—فوٹو: فلم فیئر
—فوٹو: فلم فیئر

رپورٹ کے مطابق ’کیدر ناتھ‘ ٹیم کے درمیان تنازع پیدا ہونے کے بعد سارہ علی خان کی اس فلم میں دلچسپی کم ہوگئی اور وہ اسے ادھورا چھوڑ کر دوسرے منصوبے کا حصہ بننا چاہتی ہیں۔

سارہ علی خان چاہتی ہیں کہ وہ روہت شیٹھی کے ساتھ کام کریں، جو ان دنوں رنویر سنگھ کی ایکشن کامیڈی فلم ’سمبا‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

مزید پڑھیں: سارہ علی خان کے فلم ڈیبیو کی پہلی جھلک

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس فلم میں رنویر سنگھ کی ہیروئن کے طور پر اداکارہ سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور کو بھی کاسٹ کیے جانے سے متعلق خیال کیا جا رہا ہے۔

تاہم اب سارہ علی خان اپنی ہی دوست جھانوی کپور کو راستے سے ہٹاکر رنویر سنگھ کے ساتھ رومانس کرنا چاہتی ہیں۔

ابھی تک ’سمبا‘ کی ٹیم نے کسی مرکزی اداکارہ کو کاسٹ کرنے کی تصدیق نہیں کی، تاہم اطلاعات ہیں کہ سارہ علی خان نے اس فلم میں جلوہ گر ہونے کے لیے کوششیں تیز کردی ہیں۔

سارہ علی خان کی فلم کیدر ناتھ کی پہلی جھلک جاری کی جاچکی ہے—پرومو فوٹو
سارہ علی خان کی فلم کیدر ناتھ کی پہلی جھلک جاری کی جاچکی ہے—پرومو فوٹو

ادھر ہندوستان ٹائمز نے اپنی خبر میں بتایا کہ ’کیدر ناتھ‘ ٹیم کے درمیان تنازع کم ہونے کی اطلاع ہیں اور جلد ہی فلم کی شوٹنگ کا آغاز کردیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق فلم کے ہدایت کار ابھیشک بچن اور فلم کی پروڈکشن کمپنی ’کری ارج انٹرٹینمنٹ‘ نے تنازعات کو سائیڈ میں رکھ کر فلم کی شوٹنگ مکمل کرنے پر اتفاق کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’ہندی میڈیم‘ میں سارہ علی خان کاسٹ، صبا قمر آؤٹ؟

اب دیکھنا یہ ہے کہ سارہ علی خان کی پہلی فلم کون سی بنتی ہے، اب تک کی اطلاعات کے مطابق ’کیدر ناتھ‘ اور رنویر سنگھ کی ’سمبا‘ کو رواں برس دسمبر تک ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔

اگرچہ ’کیدر ناتھ‘ میں سارہ علی خان کئی مناظر شوٹ کروا چکی ہیں، تاہم ’سمبا‘ کی مرکزی ہیروئن کا تاحال اعلان نہیں کیا گیا۔

علاوہ ازیں سارہ علی خان کو عرفان خان کی فلم ’ہندی میڈیم 2‘ میں بھی کاسٹ کیے جانے کی چہ مگوئیاں کی جا رہی ہیں۔

—فوٹو: فلم فیئر
—فوٹو: فلم فیئر

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024