• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

’نوجوانوں کو عمران خان سے سیکھنا چاہئیے‘

شائع February 19, 2018 اپ ڈیٹ February 27, 2018
—فوٹو: ٹوئٹر
—فوٹو: ٹوئٹر

اگرچہ عمران خان کی تیسری شادی کی افواہیں گزشتہ چند ہفتوں سے جاری تھی، تاہم اب ان کی نئی شادی کی تصدیق بھی ہوگئی۔

گزشتہ روز تحریک انصاف کی جانب سے عمران خان کی تیسری شادی کی تصدیق کردی گئی، جب کہ ان کے نکاح کی تصاویر بھی جاری کردی گئیں۔

عمران خان نے اپنی تیسری شادی کی خبر سامنے آنے کے بعد ٹوئیٹ کے ذریعے گزشتہ ماہ اس بات کی خواہش بھی ظاہر کی تھی کہ وہ تیسری شادی کرنا چاہتے ہیں، اور انہوں نے اپنے کارکنان سے دعا کی تھی کہ وہ اس کے لیے دعا کریں کہ انہیں جلد اچھا ساتھی مل جائے‘۔

تاہم اب انہیں اچھا ساتھی بھی مل گیا، جس سے انہوں نے نکاح کرکے تصاویر بھی جاری کردیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے تیسری شادی بشریٰ بی بی سے کرلی

ان کی تیسری شادی کی تصدیق ہوتے ہی سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے شروع ہوگئے، اور ان کی تیسری شادی کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔

صحافی ضرار کھوڑو نے ٹوئیٹ کی کہ ’آئندہ تین روز تک صرف عمران خان کی شادی کی خبر کو ہی کوریج دی جائے گی۔

اقراء کے ٹوئٹر ہینڈل سے ٹوئیٹ کی گئی، جس میں نوجوانوں کو عمران خان سے سیکھنے کا مشورہ دیا گیا۔

اقراء نے ٹوئیٹ کی کہ ’نوجوانوں کو عمران خان سے سیکھنا چاہیے کہ فلرٹ میں وقت برباد نہ کریں، سیدھا نکاح کریں‘۔

نعمان نے انہیں فکشنل کردار ’روز گیلر‘ سے تشبیح دی اور لکھا کہ ’عمران خان ’روز گیلر‘ سے صرف ایک طلاق کی دوری پر ہیں۔

خیال رہے کہ اس کردار نے تین شادیاں کیں اور تینوں کو طلاق دی، تاہم ان کے تعلقات متعدد خواتین سے رہے۔

مزید پڑھیں: عمران خان کی تیسری شادی؟کپتان کا ماننے سے انکار

احمد نے لکھا کہ ’یہ پتا نہیں چل رہا کہ یہ عمران خان ہیں یا روز گیلر‘۔

ایساک چھوتینر نے ٹوئیٹ کی کہ انہیں دوست نے میسیج بھیجا کہ ’عمران خان نے تیسری بار شادی کرلی اور تم نے ایک بار بھی نہیں کی‘۔

سر سیٹھ عبداللہ نے اینکر عامر لیاقت کی ایک مختصر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ٹوئیٹ کی کہ ’جب کسی نے کہا تھا کہ عمران خان نے تیسری شادی کرلی‘۔

ہانیہ نے عمران خان کی 2 تصاویر ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’عمران خان آپ کی رائے سے پہلے اور عمران خان آپ کی رائے کے بعد‘۔

حنیف انصاری نے عمران خان کی تیسری شادی پر ٹوئیٹ کی کہ ’ ہنگامہ ہے کیوں برپا، شادی جو کرلی،ڈاکہ تو نہیں ڈالا، چوری تو نہیں کی‘۔

ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ ’ٹیپو سلطان نے کہا تھا کہ شیر کی ایک زندگی گیدڑ کی سو سالہ زندگی سے بہتر ہے‘۔

عمران خان کہتے ہیں کہ کنوارپن کی زندگی سے شادی شدہ زندگی کا ایک دن بھی بہتر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی تیسری شادی، پی ٹی آئی رہنماؤں کی تردید

باجی پلیز کے ٹوئٹر ہینڈل سے کی گئی ٹوئیٹ میں لکھا گیا کہ ’طلاق زندگی کا خاتمہ نہیں‘۔

انہوں نے ٹوئیٹ میں مزید لکھا کہ عمران خان کی جانب سے ایک روایت قائم کرنے پروہ تعریف کے حقدار ہیں، کیوں کہ طلاق زندگی کا خاتمہ نہیں، آپ شادی کرتے ہیں، آپ کی خوشیاں ختم ہوجاتی ہیں، آپ وہ سلسلہ ختم کرتے ہیں، اور پھر سے شادی کرتے ہیں۔

دی اسکن ڈاکٹر کے ٹوئٹر ہینڈل سے عمران خان کی تیسری شادی پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ ’کیا یہ سچ ہے‘؟

تبصرے (1) بند ہیں

zulfiqar Feb 19, 2018 05:31pm
خان کی شادی سے وقعی نوجوانوں کو سبق سیکھنا چاھیے ۔۔۔ ایک بھی گھر والا شریک نھی عمران کی طرف سے ۔۔۔واو

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024