• KHI: Maghrib 5:45pm Isha 7:04pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:28pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:31pm
  • KHI: Maghrib 5:45pm Isha 7:04pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:28pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:31pm

صندل کے تیل کے جسم پر مرتب ہونے والے اثرات

شائع February 19, 2018
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

صندل جنوبی ایشیاءمیں عام پائے جانے والا خوشبودار درخت ہوتا ہے جس کا تیل صحت کے لیے کافی فائدہ مند ہوتا ہے۔

اس درخت کی اونچائی 33 فٹ تک ہوسکتی ہے جبکہ اسے مکمل طور پر بڑھنے میں تیس سے ساٹھ سال کا عرصہ لگ جاتا ہے، جبکہ اس کی لکڑی کی مہک پرفیومز، صابنوں اور دیگر اشیاءمیں عام استعمال ہوتی ہے۔

مگر کیا آپ صندل کے مختلف فوائد سے واقف ہیں جو اکثر افراد نہیں جانتے؟

مزید پڑھیں : ناریل کے تیل کے 13 حیرت انگیز استعمال

ذہنی بے چینی میں کمی

اس کی لکڑی کو صدیوں سے مختلف مذاہب کی تقاریب میں جلایا جاتا ہے اور مانا جاتا ہے کہ اس کے نتیجے میں ڈپریشن اور ذہنی بے چینی سے نجات ملتی ہے جبکہ اندر سکون ملتا ہے۔ تاہم اس حوالے سے ایک طبی تحقیق میں بتایا گیا کہ صندل کا تیل ذہنی بے چینی اور تشویش میں کمی لانے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ اس کی مہک سونگھنا ہی سر پر مالش سے زیادہ فائدہ مند ہوتی ہے۔

نیند میں مددگار

اگر تو آپ اکثر نیند نہیں آتی یا بستر پر لیٹ کر کروٹیں بدلتے رہتے ہیں تو صندل کا تیل اس حوالے سے مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق اس تیل سے ذہن کو سکون ملتا ہے جو جلد سونے میں مدد دیتا ہے۔ اگر سونے میں مسئلہ ہوتا ہے تو اپنے سرہانے صندل کی مہک کو لگانا فوری سونے میں مدد دے سکتا ہے۔

ذہنی چوکنا پن بڑھائے

ویسے تو یہ سوچنے کی بات ہے کہ جب یہ تیل سونے اور جسم کو پرسکون ہونے میں مدد دیتا ہے تو ذہن کو چوکنا کیسے کرتا ہے؟ اس ک جواب ایک تحقیق میں سامنے آیا جس میں بتایا گیا کہ صندل کے تیل کی مہک کو کچھ دیر تک سونگھنا جسم اور ذہن کو حرکت دینے میں کردار ادا کرسکتا ہے، تاہم اس کی تیز مہک کو سونگھنا ضروری ہے۔تحقیق کے مطابق کچھ دیر تک اس تیز مہک کو سونگھنا اعصابی نظام کو دل کی دھڑکن کی رفتار بڑھنا کر حرکت میں لاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : لیموں پانی کا روزانہ استعمال کس حد تک فائدہ مند؟

کیل مہاسے کا علاج

کچھ عرصے پہلے کی ایک تحقیق میں یہ انکشاف کیا گیا کہ صندل کا تیل چہرے کے کیل مہاسوں کا موثر علاج ثابت ہوسکتا ہے۔ اس تیل اور سیلی کائی لیک ایسڈ کا مکسچر آٹھ ہفتے میں کیل مہاسوں کا خاتمہ کرسکتا ہے۔

ورم کش

اس تیل میں موجود اجزاءورم کش ہوتے ہیں اور دردکش ادویات جیسا کام ہی کرتے ہیں مگر اس تیل کے کوئی مضر اثرات جسم پر مرتب نہیں ہوتے۔

یاداشت بہتر کرے

یہ تیل یاداشت کو بہتر کرنے کے ساتھ توجہ مرکوز کرنے کی صلاحیت کو بھی حرکت میں لاتا ہے۔

بلڈ پریشر میں کمی

صندل کے تیل کو پانی یا دودھ میں ملا کر پینا بلڈپریشر کی سطح میں کمی لاتا ہے۔ اس طرح صندل کا پیسٹ بھی جسم کے مختلف حصوں پر لگانا اس حوالے سے مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

جسمانی بو سے نجات

بیشتر افراد صندل کے تیل کو ڈیوڈرنٹ کے طور پر استعمال کرتے ہیں جس سے جسمانی بو کے مسئلے پر قابو پانے میں مدد ملتی ہے۔

نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

کارٹون

کارٹون : 14 نومبر 2024
کارٹون : 13 نومبر 2024