• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

ایران میں مسافر طیارہ گر کر تباہ، 65 افراد ہلاک

شائع February 18, 2018 اپ ڈیٹ February 19, 2018

ایران کے صوبے اصفہان میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 65 افراد ہلاک ہوگئے۔

ایرانی ویب سائٹ تہران ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق طیارہ صوبہ اصفہان کے شہر سیمی روم کے مضافاتی علاقے میں حادثے کا شکار ہوا۔

رپورٹ کے مطابق طیارہ ایرانی دارالحکومت تہران سے جنوب مغربی شہر یاسوج جارہا تھا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق طیارے نے اصفہان میں ایمرجنسی لینڈنگ کی کوشش تھی جس کے بعد وہ حادثے کا شکار ہوا۔

ذرائع ابلاغ کی خبروں میں بتایا جارہا ہے کہ طیارے میں 60 سے زائد افراد سوار تھے۔

آسمان ائرلائن کے ترجمان محمد تغی طباطبائی نے سرکاری ٹی وی کو بتایا کہ فلائٹ نمبر ای پی 3704 میں سوار تمام افراد جاں بحق ہو گئے اور سرکاری خبر ایجنسی نے بتایا تھا کہ طیارے میں 59 مسافروں سمیت عملے کے 6 افراد سوار تھے۔

قبل ازیں ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ جہاز میں 66 افراد سوار تھے تاہم اس کی درستی کردی گئی اور 65 افراد کی تصدیق کی گئی ہے۔

امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق ایرانی حکام نے بتایا کہ حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ 'اے ٹی آر 72' نجی ہوائی کمپنی آسمان ایئرلائن کا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس کمپنی کے طیارے ایران کے دور دراز علاقوں تک سفر کے لیے زیادہ استعمال ہوتے ہیں کیونکہ اس کمپنی کو ایسے علاقوں میں طیارے لے جانے کی مہارت حاصل ہے جبکہ یہ طیارے بین الاقوامی سفر بھی کرتے ہیں۔

ایران کی ایک غیر سرکاری تنظیم ایرانین ریڈ کریسنٹ کا کہنا تھا کہ ان کے ملازمین حادثے کے وقت اس علاقے میں اپنے کام میں مصروف تھے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ جب طیارے کو حادثہ پیش آیا اس وقت علاقے میں شدید دھند چھائی ہوئی تھی۔

اے پی کے مطابق ایرانی حکام نے آسمان ایئرلائن کے طیارے کے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024