• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

سیاہ فام سپر ہیروز فلم’بلیک پینتھر‘ کا منفرد اعزاز

شائع February 17, 2018
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

مارول اسٹوڈیوز کے سینما یونیورس کی سیاہ فام سپر ہیروز کی 18 ویں فلم 'بلیک پینتھر‘ نے ریلیز ہونے کے پہلے ہی دن منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا۔

خیال رہے کہ ’بلیک پینتھر‘ کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں 16 فروری کو ریلیز کیا گیا تھا، اس فلم کو نمائش سے قبل ہی امریکا کی متعدد شوبز ویب سائٹس نے سپر ہٹ قرار دیا تھا۔

’بلیک پینتھر‘ گزشتہ کئی سال میں ریلیز ہونے والی وہ پہلی فلم ہے، جسے نمائش کے لیے پیش کیے جانے سے قبل ہی فلمی ناقدین نے اسے 100 میں 97 تک نمبر دیے تھے، جب کہ بعض نشریاتی اداروں نے اسے 99 تک ریٹنگ بھی دی۔

ہدایت کار ریان کوگلر کی اس فلم کو اعزازحاصل ہے کہ اس میں پہلی بار سیاہ فام سپر ہیروز کو پیش کیا جارہا ہے اور ناقدین اس کی کہانی پر فدا ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سیاہ فام سپر ہیرو فلم ’بلیک پینتھر‘

فلم نے ریلیز کے پہلے ہی دن مقامی باکس آفس پر 2 کروڑ 50 لاکھ 20 ہزار امریکی ڈالرز(پاکستانی 2 ارب 50 کروڑ 20 لاکھ روپے سے زائد) کی کمائی کرکے منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

فوربز کے مطابق ’بلیک پینتھر‘ ریلیز کی پہلی ہی رات ریکارڈ کمائی کے باعث وہ پہلی فلم بن گئی ہے، جس نے سب سے زیادہ کمائی کی۔

اس سے قبل 2016 میں ’ڈیڈ پول‘ پہلی ہی رات ایک کروڑ 20 لاکھ امریکی ڈالر کماکر سب سے نمایاں رہی تھی۔

ساتھ ہی ’بلیک پینتھر‘ اب تک فروری میں ریلیز ہونے والی فلموں میں پہلے ہی دن سب سے زیاد کمانے والی دوسری فلم بھی بن گئی۔

’بلیک پینتھر‘ سے قبل 2015 میں ریلیز ہونے والی ’ایج آف الٹرون‘ وہ واحد فلم ہے، جو ریلیز کے پہلے ہی دن 2 کروڑ 70 لاکھ ڈالر سے زائد کمانے میں کامیاب ہوئی۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

یہی نہیں بلکہ ’بلیک پینتھر‘ نے پہلے ہی دن کی کمائی سے اب تک ابتدائی کمائی کرنے والی 4 بڑی سپر ہیروز فلموں کی فہرست میں بھی جگہ بنالی۔

مزید پڑھیں: ’بلیک پینتھر‘ ریلیز سے قبل سپر ہٹ قرار

واضح رہے کہ فلم کی کہانی امریکا میں 1960 اور 1970 کی دہائی میں شائع ہونے والے سیاہ فام سپر ہیروز کے کامک ناول ’بلیک پینتھر‘ سے ماخوذ ہے۔

فلم میں افریقہ کے ایک گمشدہ حصے کو دکھایا گیا ہے، فلم میں شاہی روایات اور ٹیکنالوجی کی ترقی کے نئے ڈرامائی اندازوں کو بھی بھرپور دکھایا گیا ہے۔

اگرچہ اس فلم کو تھری ڈی میں پیش نہیں کیا گیا، تاہم فلم کے سیٹ، کاسٹیومز اور دیگر پہلو لوگوں کی توجہ اپنی جانب کھینچ لیتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024