• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

یہ طیفا کون ہے؟

شائع February 17, 2018
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر کی آنے والی پہلی پاکستانی فلم ’طیفا ان ٹربل‘ کی پہلی جھلک جاری کردی گئی۔

خیال رہے کہ اگرچہ علی ظفر متعدد بولی وڈ فلموں میں جلوہ گر ہوچکے ہیں، تاہم ’طیفا ان ٹربل‘ ان کی پہلی پاکستانی فلم ہے۔

فلم کا مرکزی کردار بھی وہ خود ہی ادا کر رہے ہیں، جب کہ وہ اس فلم کے شریک لکھاری بھی ہیں۔

یہی نہیں اس فلم کی موسیقی بھی انہوں نے خود ترتیب دی ہے، جب کہ فلم کی خاص بات یہ ہے کہ اس کے ذریعے ڈائریکٹر احسن رحیم کی بھی یہ پہلی ڈائریکٹوریل فلم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 'طیفا اِن ٹربل': علی ظفر کی پہلی پاکستانی فلم

کامیڈین ایکشن فلم کی مرکزی اداکارہ مایا علی بھی اسی فلم کے ذریعے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کرنے جا رہی ہے۔

’طیفا ان ٹربل‘ کے جاری کیے گئے 30 سیکنڈ دورانیے کے ٹیزر میں ورسٹائل اداکار جاوید شیخ کو گنجان شہر کی ایک فلیٹ میں ایک شخص سے یہ تفتیش کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے کہ ’طیفا کون ہے’؟۔

مایا علی اور علی ظفر پہلی بار ایک ساتھ نظر آئیں گے—فوٹو: طیفا ان ٹربل فیس بک
مایا علی اور علی ظفر پہلی بار ایک ساتھ نظر آئیں گے—فوٹو: طیفا ان ٹربل فیس بک

طیفا فلم کا مرکزی کردار ہے، جو علی ظفر ادا کر رہے ہیں، ٹیزر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جاوید شیخ کسی انڈر ورلڈ ڈان کی طرح سگریٹ کو جلاتے ہوئے کرسی پر بے حال بیٹھے شخص سے پوچھ رہے ہیں کہ ’طیفا کون ہے‘۔

مزید پڑھیں: 'طیفا اِن ٹربل': مایا علی کی بھی ڈیبیو پاکستانی فلم

واضح رہے کہ اس فلم کو لائٹ انگل انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے ریلیز کیا جائے گا، فلم کا پہلا ٹریلر 22 فروری کو ریلیز ہوگا، جب کہ فلم کی نمائش کی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024