• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

پشاور زرعی یونیورسٹی حملہ: مزید دو 'سہولت کار' گرفتار

شائع February 16, 2018

محکمہ انسداد دہشتگردی پشاور نے زرعی ٹریننگ انسٹیٹیوٹ حملے میں ملوث ملزمان کو باغبانان روڈ کے قریب کیمپ سے گرفتار کرلیا۔

محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) پشاور کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق دونوں ملزمان دہشت گردوں کے سہولت کار تھے۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کی شناخت اویس خان اور سعید اللہ کے نام سے کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور زرعی انسٹیٹیوٹ حملے میں ملوث 6 ’دہشت گرد‘ گرفتار

اعلامیے میں بتایا گیا کہ گرفتار ملزمان میں اویس خان کا تعلق پشاور سے ہے جب کہ سعید اللہ کا تعلق باجوڑ ایجنسی، چار سدہ سے بتایا گیا ہے۔

سی ٹی ڈی حکام نے گرفتار ملزمان سے دہشت گردی کے حوالے سے اہم انکشافات کی توقع کا اظہار بھی کیا ہے۔

مزید پڑھیں: را-این ڈی ایس گٹھ جوڑ پاکستان میں عدم استحکام کیلئےمتحرک ہے،وزیر خارجہ

یاد رہے کہ گزشتہ سال یکم دسمبر 2017 کو تین برقع پوش دہشت گردوں نے پشاور کی یونیورسٹی روڈ کے قریب واقع زرعی ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کے ہاسٹل پر حملہ کیا تھا، جس میں 9 افراد جاں بحق اور 37 زخمی ہوئے تھے۔

حملے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان نے قبول کی تھی۔

پولیس اور فوجی حکام کا کہنا تھا کہ حملہ آور افغانستان میں موجود ان کے ہینڈلرز سے رابطے میں تھے۔

مزید پڑھیں: پشاور: محکمہ انسداد دہشت گردی کی کارروائی، دو دہشت گرد گرفتار

حملے کے اگلے روز پشاور کے نواحی علاقوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی میں 9 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔

بعد ازاں چارسدہ اور مہمند ایجنسی کے سرحدی علاقوں میں کارروائیوں کے دوران حملے میں ملوث 6 مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024