• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm

بھارت نے پاکستانی سرحد کے قریب گولہ بارود جمع کرلیا، خرم دستگیر

شائع February 16, 2018

وزیر دفاع خرم دستگیر نے کہا ہے کہ بھارت کولڈ اسٹارٹ ڈاکٹرائن پر عمل کرنے کی مذموم کوشش کر رہا ہے اور موودی سرکار نے پاکستانی سرحد کے قریب چھاؤنیاں بنا کر بارود جمع کرنا شروع کردیا ہے، تاہم اگر بھارت کی جانب سے کسی بھی قسم کی جارحیت کی کوشش کی گئی تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

ڈان نیوز کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ بھارت نے سرحدوں اور کنٹرول لائن کے بہت قریب ہوائی اڈے اور چھاؤنیاں بنانا شروع کردی ہیں جبکہ گولہ بارود بھی جمع کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں: ’بھارت، پاکستان کے خلاف جارحانہ رویے سے امن عمل کو محدود کررہا ہے‘

انہوں نے کہا کہ بھارت نے مذاکرات کا موقع ضائع کردیا اور موجودہ صورتحال میں بھارت کو مذاکرات کی دعوت نہیں دی جاسکتی جبکہ اگر پاکستان کی جانب سے بھارت نے کسی بھی جارحانہ کارروائی کی کوشش کی تو اس کو کرارا جواب ملے گا۔

جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگر اس معاملے میں قانون کے مطابق مقدمہ ہوگا تو اس پر ضرور عملدرآمد کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیر دفاع خرم دستگیر نے سینیٹ میں بھی پالیسی بیان دیتے ہوئے بتایا تھا کہ بھارت کی موجودہ حکومت کی جانب سے غیر معمولی دشمن جیسا رویہ اور پاکستان مخالف اقدام نے امن کے لیے پیدا ہونے والے عمل کو مسلسل کم کردیا۔

انہوں نے بتایا تھا کہ بھارتی حکومت کی جانب سے اس وقت امن کا موقع کھویا گیا، جب بھارت کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے پاکستان میں سیاسی اتفاق رائے موجود تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت نے مہم جوئی کی غلطی کی تو اسی کی زبان میں جواب دیں گے، پاکستان

وزیر دفاع نے کہا تھا کہ بھارت کی جانب سے کولڈ اسٹارٹ ڈاکٹرائن، بھاری فوجی مشقیں اور امن عمل میں تبدیلی پاکستان کی جانب نئی دہلی کے جارحانہ رویے کا ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر فائرنگ اور گولہ باری میں اضافہ کیا گیا اور پاکستان مخالف اقدامات بھی بڑھ رہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024