• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am

قومی اسمبلی سے اسلام آباد کیپیٹل اتھارٹی ترمیمی بل منظور

شائع February 15, 2018

اسلام آباد: قومی اسمبلی نے اسلام آباد کیپیٹل اتھارٹی (آئی سی ٹی) سے متعلق ترمیمی بل برائے لوکل گورنمنٹ کو متفقہ طور پر منظور کرلیا جس کے تحت اسلام آباد سے جمع ہونے والے تمام ٹیکس کو خرچ کرنے کی ذمہ داری کیپیٹل فنانس کمیشن کے پاس ہوگی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل یہ ذمہ داری وفاقی حکومت کے پاس تھی۔

یہ پڑھیں: وکلاء کے غیرقانونی چیمبرز کی تعمیر پر عدالت عظمیٰ کا از خود نوٹس

مجزوہ ترمیم کے تحت میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام (ایم سی آئی) کے بیشتر اختیارات یونین کونسل کو تفویض ہو جائیں گے جس میں تجاویزات کا خاتمہ، سائن بورڈ، ترسیلِ آب، ٹھوس فضلے کو ٹھکانے لگانے کا عمل، کھیل کے میدان، اسٹریٹ لائٹس کی دیکھ بھال وغیرہ شامل ہیں۔

یونین کونسل بھی مخصوص ٹیکس اور فیس لینے کی مجاز ہوگی تاہم قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کو ترمیمی بل پاس کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر نے بل پیش کیا جسے بعدازاں قومی اسمبلی نے قائمہ کیمٹی کے سپرد کیا اور کمیٹی کے آخری اجلاس میں اسد عمر نے کہا تھا کہ ‘وزیرمملکت برائے داخلہ امور طلال چوہدری نے بل کی حمایت کی لیکن شق 95، 96، 97 ، اور 98 کی مخالف کی تھی’۔

یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس نے طلال چوہدری کی تقریر پر توہین عدالت کا نوٹس بھجوادیا

اس ضمن میں خیال رہے کہ لوکل گورنمنٹ کو نومبر 2015 میں تشکیل دیا گیا جس کے پاس کوئی بجٹ بھی نہیں ہے۔

اسد عمر نے واضح کیا کہ طلال چوہدری کی جانب سے اٹھائے گئے مخصوص شق پر اعتراض کو واپس لیتے ہیں تاہم دیگرشق پاس کی جائیں۔

اسد عمر نے ڈان کو بتایا کہ ‘لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل سے ادارے مضبوط اور مستحکم ہوں گے اگرچہ ہم اپوزیشن میں ہیں لیکن ایم سی آئی اور یونین کونسلز میں ترمیمی بل کے ذریعے میئر کے اختیارات کو وسیع کررہے ہیں’۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد ہائی کورٹ کا راجا ظفرالحق رپورٹ پرحکومت کو الٹی میٹم

دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور میئر اسلام آباد شیخ انصر نے بھی کمیٹی کے فیصلے کو خوش آئین قرار دیا۔

مجزوہ بل کی شق 89 کے تحت کیپٹیل فنانس کمیشن کا عمل وجود میں آئے گا۔

حکومت کی جانب سے تجویز کردہ سفارشات کے مطابق ایم سی آئی اور یونین کونسل ٹیکس وصول کرسکیں گے۔

مذکورہ ترمیم کے بعد لفظ ‘حکومت’ کی جگہ ‘کیپیٹل فنانس کمیشن’ استعمال ہوگا۔


یہ خبر 15 فروری 2018 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024