• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ٹویوٹا کی نئی ڈبل کیبن گاڑی پاکستان میں پیش

شائع February 14, 2018
— فوٹو بشکریہ ٹویوٹا
— فوٹو بشکریہ ٹویوٹا

ٹویوٹا نے پاکستان میں اپنی نئی ڈبل کیبن گاڑی ہیلکس ریوو 2018 متعارف کرا دی ہے۔

پرو پاکستانی کی رپورٹ کے مطابق انڈس موٹرس نے ٹویوٹا ہیلکس ریوو کو پہلے کے مقابلے میں زیادہ بہتر کرکے پیش کیا ہے جبکہ سابقہ ماڈلز کی بکنگ روک دی گئی ہے۔

اس گاڑی میں انجن کو زیادہ بہتر کیا گیا ہے جو کہ اب 3.0L ٹربو کی بجائے 2.8L ڈیزل انجن ہوگا۔

مزید پڑھیں : ٹویوٹا کی نئی ہائیبرڈ گاڑی پاکستان میں

اس انجن کے ساتھ یہ گاڑی 2755 سی سی کی ہوگی اور اس کا فور سلینڈر ٹربو چارج انجن ایک انٹرکولر کے ساتھ ہے۔

انجن کی موٹر 175 ہارس پاور کی طاقت رکھتی ہے جبکہ سکس اسپیڈ آٹومیٹک ٹرانسمیشن یا سکس اسپیڈ مینوئل ٹرانسمیشن بھی اس میں موجود ہیں۔

اس کا باہری ڈیزائن گزشتہ سال کے مقابلے میں کچھ زیادہ مختلف نہیں، تاہم بمپر کو اپ گریڈ کیا گیا ہے جبکہ ہیڈلائٹس کو بھی ایل ای ڈی سے بدل دیا گیا ہے۔

اس کے اندر پش اسٹارٹ بٹن، ٹچ اسکرین ایل سی ڈی، کی لیس انٹری، ایڈجسٹ ایبل اسٹیئرنگ وہیل، ڈاﺅن ہل اسسٹ کنٹرول، موبائل فون کنکٹیویٹی، کروز کنٹرول، ٹرپ کمپیوٹر، آواز کی شناخت کرنے والا سسٹم، پاور اسٹیئرنگ جیسے فیچرز موجود ہیں، تاہم ان میں سے کچھ اس کے زیادہ مہنگے ورژن کا حصہ ہوں گے۔

کمپنی کے تمام یہ گاڑی ہر طرح کے راستوں کے لیے بہترین ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ٹویوٹا کی سب سے منفرد گاڑی؟

کمپنی کا کہنا تھا کہ پہلے کے ماڈلز کے مقابلے میں ہیلکس ریو زیادہ اسٹائلش، طاقتور اور پرتعیش لک کی حامل گاڑی ہے۔

اس گاڑی میں کمپنی نے مسافروں کے تحفظ کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کیا ہے جیسے اینٹی لاک بریکنگ سسٹم، الیکٹرونک بریک ڈسٹری بیوشن اور بریک اسسٹ وغیرہ۔

گاڑی میں ائیربیگز موجود ہیں جبکہ بچوں کے لیے یونیورسل چائلد ریسٹرینٹ سسٹم بھی رکھا گیا ہے۔

اس گاڑی کی قیمت 22 لاکھ 19 ہزار سے 46 لاکھ 49 ہزار روپے تک ہے جو کہ مختلف ورژن کی ہے :

ہیلکس ڈیک لیس فور بائی ٹو : 22 لاکھ 19 ہزار روپے

سنگل کیبن اسٹینڈرڈ :24 لاکھ 69 ہزار روپے

ہیلکس سنگل کیبن فور بائی ٹو اپ سپیسز : 24 لاکھ 99 ہزار روپے

ہیلکس 4x4 سنگل کیبن : 35 لاکھ 49 ہزار روپے

ڈبل کیبن اسٹینڈرڈ : 37 لاکھ 99 ہزار روپے

ریوو جی ایم ٹی ڈبل کیبن فور بائی فور : 41 لاکھ 24 ہزار روپے

ریوو جی اے ٹی : 43 لاکھ 49 ہزار روپے

ریوو وی اے ٹی : 46 لاکھ 49 ہزار روپے

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024