• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

کرپشن الزامات: اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف گھیرا تنگ

شائع February 14, 2018

بیت المقدس: اسرائیلی پولیس نے وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف رشوت اور بدعنوانی کا مقدمہ درج کرنے کی تجویز پیش کردی۔

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ نیتن یاہو نے دومختلف شخصیات سے 3 لاکھ ڈالر رشوت وصول کی تاہم اسرائیلی وزیراعظم نے الزامات کو قطعی مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ وہ ‘وزارتِ عظمیٰ کے عہدے سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے’۔

یہ پڑھیں: کرپشن الزامات: 'اسرائیلی وزیراعظم سے تفتیش ہوگی'

غیر ملکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نے سرکاری ٹی وی پر خطاب میں کہا کہ ‘جب تک اسرائیل کے عوام مجھے منتخب کرتے رہیں گے، میں سلطنت کی بھاگ دوڑ ذمہ دارانہ اور وفادارانہ انداز میں نبھاتا رہوں گا’۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘حقیقت منظر عام پر روشن ہوگی اور خدا کی مدد ساتھ رہی تو آئندہ انتخابات میں کامیابی مقدر بنے گی’۔

خیال رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم پر الزام ہے کہ انہوں نے ہالی وڈ کے معرف فلمساز آرنن ملچین اور آسٹریلوی کھرب پتی جیمز پیکر سے 2 لاکھ 83 ہزار امریکی ڈالر کے تحائف وصول کیے اور بدلے میں اسرائیلی اخبار ‘یوڈیوٹ اہارونوٹ’ میں مذکورہ شخصیات کے لیے مثبت کوریج دینی تھی۔

پولیس کے مطابق اخبار کے مدیر آرنن موزش پر بھی مقدمہ دائر کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت کیوں تسلیم نہیں کیا جاسکتا؟

اٹارنی جنرل پولیس کی تجویز کردہ سفارشات کا جائزہ لے کر مقدمہ چلانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ تقریباً 10 برس قبل جب نیتن یاہو اپوزیشن جماعت کے رہنما تھا تو اس وقت کے اسرائیلی وزیراعظم ایہود اولمرٹ پر کرپشن کے الزامات سامنے آنے پر نیتن یاہو نے ایہود اولمرٹ کو وزارتِ عظمیٰ سے دستبردار ہونے کا مطالبہ کیا تاکہ تحقیقات کا عمل شفاف ہو اور دورانِ تفتیش امورِ قلمدان متاثر نہ ہوں۔

اس حوالے سے نیتن یاہو کے حریف سابق وزیراعظم ایہود اولمرٹ کا مطالبہ بھی سامنے آیا جس میں انہوں نے کہا کہ ‘نیتن یاہو تفتیش کے حتمی نتائج تک وزارتِ عظمیٰ سے خود کو سبکدوش کردیں کیونکہ ان کے خلاف عائد الزامات سنگین نوعیت کے ہیں’۔

مزید پڑھیں: کرپشن کے خلاف ستّر سالہ طویل 'جنگ' پر ایک نظر

پولیس حکام کے مطابق نیتن یاہو کے خلاف اعتماد کو ٹھیس پہنچانے، رشوت اور بدعنوانی سے متعلق شواہد موجود ہیں۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے آرنن ملچین سے 2 لاکھ 14 ہزار ڈالر اور جیمز پیکر سے 71 ہزار امریکی ڈالر کے تحائف وصول کیے جن میں مہنگے ترین سیگار اور شیمپین شامل تھیں۔

پولیس کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے بدلے میں آرنن ملچین کے لیے امریکی ویزا کے حصول میں مدد اور اور ٹیکس ادائیگی سے استثنی پر مبنی قانون کے نفاذ کے لیے مدد کی۔


یہ خبر 14 فروری 2018 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024