• KHI: Fajr 5:53am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:33am Sunrise 7:00am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:53am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:33am Sunrise 7:00am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

’ہندی میڈیم‘ میں سارہ علی خان کاسٹ، صبا قمر آؤٹ؟

شائع February 13, 2018
سارہ علی خان پہلی بار عرفان خان کے ساتھ نظر آئیں گی—فوٹو: انڈیا ڈاٹ کام
سارہ علی خان پہلی بار عرفان خان کے ساتھ نظر آئیں گی—فوٹو: انڈیا ڈاٹ کام

گژشتہ برس ریلیز ہونے والی بولی وڈ فلم ’ہندی میڈیم‘ کے سیکوئل بنانے کی تیاریاں اپنے آخری مراحل میں ہیں۔

فلم کے سیکوئل میں اس بار بھی عرفان خان دہلی کے امیر کاروباری شخص کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے، تاہم تاحال فلم کی ٹیم نے مرکزی اداکارہ کا اعلان نہیں کیا۔

پہلی فلم میں صبا قمر نے عرفان خان کی بیوی کا کردار ادا کیا تھا، تاہم اس بار ان کو فلم میں کاسٹ کیے جانے کا امکان کم ہے۔

ممبئی مرر نے اپنے ذرائع سے بتایا کہ ’ہندی میڈیم‘ کے سیکوئل کے لیے بولی وڈ کے چھوٹے خان سیف علی خان کی 25 سالہ بیٹی کو کاسٹ کیے جانے کا امکان ہے۔

سارہ علی خان جو ان دنوں اپنی پہلی بولی وڈ فلم ’کیدر ناتھ‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، انہیں فلم میں عرفان خان کی بیٹی کا کردار دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: صبا قمر کی فلم ’ہندی میڈیم‘ کا سیکوئل بنے گا

فلم کی ٹیم کے قریبی ذرائع کے مطابق اس بار فلم کی کہانی میں تھوڑی سی تبدیلی کی جائے گی، اس بار عرفان خان کی بیٹی کو 5 سال کے بجائے 14 سے 18 سال کی عمر کا دکھایا جائے گا۔

فلم کے سیکوئل میں عرفان خان کی بیٹٰی کو نرسری اسکول کے بجائے ہائی اسکول میں تعلیم حاصل کرتے ہوئے دکھایا جائے گا، جس کے لیے فلم کی ٹیم سارہ علی خان کو کاسٹ کرنے پر غور کر رہی ہے۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

اگرچہ فلم کی ٹیم نے حتمی طور پر اس کی تصدیق نہیں کی، تاہم امکان یہی ہے کہ سارہ علی خان کو ہی عرفان خان کی بیٹی بنایا جائے گا۔

علاوہ ازیں فلم کی ٹیم کے قریبی ذرائع نے کہا کہ اس بار پاکستانی اداکارہ صبا قمر کو کاسٹ نہ کیے جانے کا امکان بھی ہے۔

اس حوالے سے تصدیق کرنے کے لیے جب فلم کے پروڈیوسر سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے تفصیلات بتانے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس وقت اسکرپٹ کرنے میں مصروف ہیں۔

ہندی میڈیم کے سیکوئل کی خاص بات یہ ہوگی کہ اس میں سارہ علی خان کی والدہ امریتا سنگھ کو بھی ایک بار پھر اسکول کے پرنسپل کے کردار کے لیے کاسٹ کیا جائے گا، پہلی فلم میں بھی انہوں نے ہی پرنسپل کا کردار ادا کیا تھا۔

مزید پڑھیں: 'ہندی میڈیم' : والدین، اچھے اسکولز اور انگریزی کی کہانی
فلم میں سارہ کی والدہ امریتا کو بھی کاسٹ کیے جانے کا امکان ہے—فوٹو: انڈیا ٹوڈے
فلم میں سارہ کی والدہ امریتا کو بھی کاسٹ کیے جانے کا امکان ہے—فوٹو: انڈیا ٹوڈے

واضح رہے کہ اس سیریز کے پہلے فلم کو دنیش وجن نے پروڈیوس کیا تھا، جب کہ بشن کمار نے اس کی ہدایات دی تھیں، اور دونوں کے درمیان فلم کے سیکوئل بنانے سے متعلق بھی معاہدہ ہوچکا ہے۔

’ہندی میڈیم‘ کو مئی 2017 میں ریلیز کیا گیا تھا، فلم نے اگرچہ 100 کروڑ روپے سے کم کمائی کی، تاہم وہ بیسٹ فلم کا فلم فیئر ایوارڈ جیتنے میں کامیاب گئی تھی۔

اسی فلم میں اداکاری کرنے پر عرفان خان کو بھی بہترین اداکار کا ایوارڈ دیا گیا تھا، اگرچہ صبا قمر کو بھی اسی فلم میں اداکاری کرنے پر بہترین اداکارہ کے لیے نامزد کیا گیا تھا، تاہم وہ ایوارڈ حاصل کرنے میں ناکام رہی تھیں۔

تبصرے (1) بند ہیں

تیمور بیگ Feb 14, 2018 01:07pm
پروڈویسر نے فلم سینما ہال میں لگانی ہےڈبے میں بند نہیں کرنی۔ غصیلے عوام پاکستانی اداکاروں کی فلم پر ہنگامے کرتے ہیں ۔۔ وہاں پراب بھی اچھے پاکستانی اداکارو ں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔۔ صبا قمر ایک ٹیلینٹڈ اداکارہ ہے۔ اس کے لیےاور بہت سی دنیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2024
کارٹون : 24 دسمبر 2024