• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

لڑکے کو آنکھ مارنے والی لڑکی ایک دن میں اسٹار بن گئی

شائع February 13, 2018 اپ ڈیٹ February 19, 2018
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کے دور میں کسی کا راتوں رات اسٹار بن جانا کوئی نئی بات نہیں، تاہم اگر کوئی اتفاقاََ اسٹار بن جائے تو اس جیسا کوئی خوش نصیب نہیں ہوگا۔

پاکستان کے چائے والے اور نیپال کی ترکاری والی لڑکی کے بعد اب ایک لڑکے کو آنکھ مارنے والی بھارتی لڑکی دیکھتے ہی دیکھتے اسٹار بن گئی ہے۔

اگرچہ ساتھی لڑکے کو آنکھ مارنے والی لڑکی نے یہ ادا حقیقت میں نہیں بلکہ ایک فلمی منظر میں کی، تاہم اس سین کی وائرل ہونے والی ویڈیو کے بعد اب بھارت سمیت کئی ممالک میں اس لڑکی کے چرچے ہیں۔

ہوا کچھ یوں کہ 18 سالہ ملیالم اداکارہ، ماڈل و گلوکارہ پریاپرکاش وریئر نے اپنی آنے والی پہلی ملیالم فلم ’اورو آدھار لو‘ کے ایک گانے کا سین اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیا۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پریا پرکاش اپنے ساتھی طالب علموں کے ساتھ ایک تقریب میں موجود ہیں، جہاں انہیں ایک کلاس فیلو لڑکا آنکھوں سے اشارے کرتا ہے۔

ساتھی طالب علم کے آنکھوں کے اشاروں کے جواب میں پریا بھی نہ صرف بھر پور جواب دیتی ہیں، بلکہ وہ اس سے بھی 2 قدم آگے بڑھتے ہوئے نہ صرف انہیں آنکھ سے اشارے کرتی ہیں، بلکہ انہیں آنکھ بھی مارتی ہیں۔

پریا پرکاش کی جانب سے اسی منظر کی شیئر کی گئی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی، اور محض 3 دن میں انسٹا گرام پر اسے اب تک 60 لاکھ سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔

Thank you for all the love and support💙

A post shared by priya prakash varrier (@priya.p.varrier) on

اس ویڈیو کو ابتدائی 18 گھنٹے میں 20 لاکھ سے زائد بار دیکھا گیا تھا۔

اگرچہ فلم کا یہی گانا رواں ماہ 9 فروری کو ریلیز کیا گیا تھا، تاہم یہ گانا اس وقت ہی وائرل ہوا، جب پریا پرکاش وریئر نے اس گانے کا مختصر سین اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیا۔

یہ سین وائرل ہونے کے بعد کئی افراد نے ان کے اسی منظر کو ٹوئٹر، فیس بک اور انسٹاگرام پر شیئر کیا، جب کہ پریا پرکاش کی ساتھی لڑکے کو آنکھ مارنے کی تصاویر بھی انٹرنیٹ پر شیئر کی گئیں۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

انٹرنیٹ پر ویڈیو اور تصاویر وائرل ہونے کے بعد تقریبا تمام بھارتی اخبارات، ٹی وی چینلز و نیوز ویب سائٹس نے بھی پریا پرکاش وریئر کی خبریں شائع کیں، جس کے بعد وہ عالمی میڈیا کی توجہ کا بھی مرکز بنیں۔

بعد ازاں پریا پرکاش وریئر نے ویڈیو کے وائرل ہونے اور اسے 40 لاکھ سے زائد بار دیکھے جانے پر اپنے مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

اگرچہ پریا پرکاش کی جانب سے اپنے انسٹاگرام پر متعدد تصاویر شیئر کی گئی ہیں، تاہم انہیں شہرت 10 فروری کو شیئر کی گئی فلمی گانے کی ویڈیو کے بعد ہی حاصل ہوئی۔

یہی نہیں بلکہ اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد پریا پرکاش وریئر نے ایک منفرد اعزاز بھی اپنے نام کرلیا۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

ڈی این اے انڈیا کے مطابق پریا پرکاش دنیا کی تیسری شخصیت بن گئیں، جن کے ایک دن میں انسٹاگرام پر 6 لاکھ سے زائد فالوؤرز بنے، اس سے قبل امریکی ماڈل کایلی جینر اور پرتگال کے فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو ہی وہ واحد شخصیات تھیں جب کہ ایک دن میں انسٹاگرام پر 6 لاکھ سے زائد فالوؤرز بنے۔

اس فہرست میں کایلی جینر اب تک سب سے اوپر ہیں، جن کے ایک دن میں 8 لاکھ 50 ہزار فالوؤرز بنے تھے، جب کہ دوسرے نمبر پر کرسٹیانو رونالڈو ہیں، جن کہ ایک دن میں 6 لاکھ 50 ہزار فالوؤرز بنے تھے۔

پریا پرکاش وریئر کے ایک دن میں 6 لاکھ 30 ہزار فالوؤرز بنے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Amnagi Feb 13, 2018 03:35pm
Both of them are very cute and this scene looks almost natural. Wish both of them best of luck in future.

کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024