• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

عاصمہ جہانگیر کی قومی اعزاز کے ساتھ تدفین کی جائے، مراد علی شاہ کی درخواست

شائع February 12, 2018

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے سینئر وکیل اور معرف سماجی کارکن عاصمہ جہانگیر کو قومی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کرنے کی درخواست کردی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کو لکھے گئے خط میں درخواست کی گئی کہ عاصمہ جہانگیر کو قومی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا جائے جبکہ صوبہ سندھ میں معروف وکیل کے انتقال پر قومی پرچم سرنگو رکھنے کی بھی استدعا کی گئی۔

کراچی میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت نے وزیراعظم کو خط لکھا ہے اور امید ہے کہ وہ صوبائی حکومت کو عاصمہ جہانگیر کی تدفین کے حوالے سے ’اقدامات‘ کرنے کی اجازت دیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومتِ سندھ نے صوبے میں سوگ کا اعلان کردیا ہے تاہم کچھ معاملات ایسے ہیں جس میں وفاقی حکومت کی اجازت درکار ہوگی۔

مزید پڑھیں: معروف قانون دان، سماجی کارکن عاصمہ جہانگیر انتقال کر گئیں

خیال رہے کہ معروف وکیل اور سماجی کارکن عاصمہ جہانگیر کو اچانک دل کا دورہ پڑنے پر نجی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکیں اور انتقال کر گئیں۔

اس حوالے سے نجی ہسپتال کے ایک ڈاکٹر نے ڈان کو بتایا کہ عاصمہ جہانگیر برین کا انتقال ہیمرج کی وجہ سے ہوا۔

عاصمہ جہانگیر نے سوگواران میں اپنے شوہر، دو بیٹیوں اور ایک بیٹو کو چھوڑا ہے۔

ان کے اہلخانہ کا کہنا تھا کہ مرحومہ کا بھائی اور بیٹی بیرونِ ملک مقیم ہیں تاہم ان کی لاہور آمد کے بعد عاصمہ جہانگیر کی نمازِ جنازہ 13 فروری کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ادا کی جائے گی۔

یہ بھی دیکھیں: عاصمہ جہانگیر کی زندگی پر ایک نظر

متعدد ملکی اور بین الاقوامی اعزازات اور ایوارڈز کی حامل معروف قانون دان عاصمہ جہانگیر کے انتقال پر وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی، چیف جسٹس میاں ثاقب نثار اور اٹارنی جنرل اوشتر اوصاف سمیت ملک کے دیگر سیاسی رہنماؤں نے افسوس کا اظہار کیا۔

تمام اعلیٰ شخصیات نے عاصمہ جہانگیر کو ایک باہمت اور بہادر خاتون قرار دیتے ہوئے کہا کہ سینئر وکیل کے جانے کے بعد یہ خلاء پُر ہونا انتہائی مشکل ہے۔

وکلا کا تین روزہ سوگ

پاکستان بارکونسل کی جانب سے سپریم کورٹ بار ایسو سی ایشن کی سابق صدر عاصمہ جہانگیر کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے ارکین کی جانب سے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان بارکونسل کے وائس چیئرمین کامران مرتضیٰ اور چیئرمین ایگزیکٹیو کمیٹی غلام شبیر شر نے گہرے غم کا اظہا کرتے ہوئے وکلا برادری کو12 فروری سے 14 فروری 2018 تک تین روزہ سوگ منانے کی ہدایت کی۔

پاکستان بار کونسل کے مطابق ملک بھر کے وکلا اپنے متعلقہ بار ایسوسی ایشنز میں تعزیتی اجلاس کا انعقاد کریں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024