• KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

حیدرآباد: ڈمپر نے پک اپ کو کچل دیا، 10 افراد ہلاک

شائع February 12, 2018

صوبہ سندھ کے شہر حیدرآباد میں ٹنڈو محمد خان روڈ پر ایک تیز رفتار ڈمپر نے پک اپ کو کچل دیا، جس کے نتیجے میں 9 خواتین سمیت 10 افراد ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق حادثہ حیدرآباد میں ٹنڈو محمد خان روڈ پر صدیق نورانی گاؤں کے قریب پیش آیا جب ٹنڈو محمد خان سے آنے والے ایک تیز رفتار ڈمپر نے سوزوکی پک اپ کو کچل دیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ حادثہ زیر تعمیر سڑک پر پیش آیا۔

مزید پڑھیں: سندھ: سپر ہائی پر ٹریفک حادثہ، 8 افراد ہلاک

پولیس کے مطابق حادثے کے نتیجے میں پک اپ میں سوار تمام 9 خواتین اور ایک شخص موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ دیگر 3 افراد زخمی ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کے عملے نے جائے حادثہ پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو لیاقت میڈیکل ہسپتال منتقل کیا۔

عینی شاہدین کے مطابق جس مقام پر حادثہ پیش آیا ہے یہاں سڑک گزشتہ کئی عرصے سے زیر تعمیر ہے جبکہ ٹھیکیدار دوران تعمیر اٹھنے والی گرد کو ختم کرنے کے لیے پانی کا استعمال نہیں کرتا جس سے یہاں سے گزرنے والی گاڑیوں کے ڈرائیورز کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

بعد ازاں پولیس نے حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کی شاخت کے حوالے سے بتایا کہ ان کا تعلق حیدرآباد کے علاقوں لطیف آباد، حسین آباد، بھائی خان کی چری، پکا قلعہ، امریکن کوآٹرز اور ہالی روڈ جبکہ ایک مقتول کا تعلق کوٹری سے تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ: ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد ہلاک

پولیس کے مطابق حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت ساجدہ، ہینہ، فریدہ، شبانہ، ریحانہ، سفیہا، انیتا، یٰسمین، نسرین اور زبیر کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ زخمیوں کی شناخت صدف، ساعرہ اور بشرا کے ناموں سے ہوئی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ہلاک ہونے والی خواتین کا تعلق ایک نجی کمپنی سے تھا جبکہ وہ کمپنی کی تیار اشیاء کو مختلف علاقوں میں فروخت کے لیے جارہی تھیں۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025