• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

روس: مسافر طیارہ گر کر تباہ، 71 افراد سوار تھے

شائع February 11, 2018

روسی ایئرلائن سیراٹوو کی پرواز اے این 148 ماسکو سے پرواز بھرنے کے کچھ دیر بعد ہی گر کر تباہ ہوگیا، طیارے میں 71 افراد سوار تھے۔

روسی ایئرلائن ہوا میں پرواز بھرتے ہی ریڈار سے غائب ہونے کے بعد گر کر تباہ ہوگیا۔

روس میں نجی ایئرلائن کمپنی سیراٹوو کے علاقائی طیارہ اے این 148 ماسکو سے اورسک شہر کی طرف گامزن تھا جب اچانک پرواز بھرنے کے بعد وہ ریڈار سے غائب ہوگیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے بی بی سی کے مطابق طیارہ ماسکو شہر سے 80 کلو میٹر دور آرگونوو گاؤں میں گر کر تباہ ہوا۔

روسی میڈیا کے مطابق طیارے میں سوار تمام مسافروں کی ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

فلائٹ ٹریفکنگ کی اطلاعات دینے والی ویب سائٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ طیارہ اڑان بھرنے 5 منٹ بعد ہی واپسی زمین کی طرف 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گرنے لگا تھا۔

قبل ازیں 25 دسمبر 2016 کو شام جانے والا روس کا ایک فوجی طیارہ بحیرہ اسود میں گر کر تباہ ہوگیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق تباہ ہونے والے طیارے میں 92 مسافر سوار تھے۔

واضح رہے کہ اس سے 6 روز قبل ہی 19 دسمبر کو سائیبریا کے شمال مشرقی علاقے میں روس کے فوجیوں کو لے جانے والے ایک طیارے نے کریش لینڈنگ کی تھی، تاہم حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی تھی، البتہ جہاز میں سوار 32 فوجی اہلکار زخمی ہوئے تھے۔

اس سے قبل مارچ 2016 میں بھی دبئی سے روس جانے والا مسافر طیارہ لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ہوا تھا، جس کے نتیجے میں عملے کے 6 ارکان سمیت 61 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

رپورٹس کے مطابق بوئنگ 737 طیارہ روس کے جنوبی شہر روستو آن ڈان کے ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ہوا۔

روس کا ایک اور طیارہ اکتوبر 2015 میں مصر میں گر کر تباہ ہوا تھا، طیارے میں 220 سے زائد افراد سوار تھے، جن میں عملے کے 7 افراد شامل تھے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024