• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

پاکستان کیلئے 'جاسوسی' پر انڈین ائیرفورس کا افسر گرفتار

شائع February 10, 2018

نئی دہلی: بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کو مبینہ خفیہ معلومات پہنچانے کے الزام میں بھارتی فضائیہ کے افسر کو گرفتار کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کو ائیر فورس کی مشقوں کی تفصیلات فراہم کرنے والا ملزم ‘ہنی ٹریپ’ کا شکار بنا۔

یہ پڑھیں: بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو سزائے موت سنا دی گئی

بھارتی میڈیا نے دہلی پولیس کے اسپیشل کمیشنر ایم ایم اوبرائے کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ بھارتی فضائیہ کے 51 سالہ گروپ کیپٹن ارن مروا نے مبینہ طور پر ڈیفنس سے متعلق اہم معلومات اور تصاویر سمیت دو فیس بک اکاؤنٹ فراہم کیے ہیں۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر صنف ناز ایجنٹ ماڈلز کے اکاؤنٹ بنائے جاتے ہیں جن کے ذریعے وہ مخالف گروپ یا اداروں کے لوگوں کو حساس معلومات کے تبادلہ کے لیے راغب کرتی ہیں۔

اخبار کے مطابق گروپ کیپٹن کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ ممنوعہ جگہ پر اسمارٹ فون استعمال کررہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی جریدے کا کلبھوشن یادیو کے حاضر نیوی افسر ہونے کا اعتراف

انڈیا ٹوڈے نے رپورٹ کیا کہ آفیسر کو فضائیہ سیکیورٹی نے 31 جنوری کو گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کیا اور اگلے ہی دن تفتیش میں ملزم پر جرم ثابت ہوگیا۔

اخبار نے پولیس کا حوالہ دیا کہ ‘تاحال کوئی رقم منتقلی کے شواہد نہیں ملے اور وہ اگلے برس ریٹائرہونے والے تھے’۔

تفتیشی افسر کے مطابق ‘حراست میں لیے گئے آفیسر کے موبائل فون میں قابل اعتراض گفتگو اور تصاویر مل چکی ہیں’۔

انڈیا آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت آفیسر کے خلاف فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) درج کرلی گئی تاہم جرم ثابت ہونے پر 14 برس قید سنائی جا سکتی ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فضائیہ فورس کے کاؤنٹر انٹیلی جنس ونگ نے 10 روز تفتیش کے بعد ملزم کو پولیس کے حوالے کردیا بعدازاں کورٹ نے ملزم کو 5 روز پولیس کے حوالے کردیا۔

مزید پڑھیں: کلبھوشن سے اہلخانہ کی ملاقات کی کوئی صداقت نہیں، بھارت

اخبار نے لکھا کہ ‘یہ پہلی مرتبہ نہیں کہ پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے ہنی ٹریپ میں کوئی بھارتی آفیسر پھنسا ہو، اس سے قبل 2015 میں بھارتی فضائی فورس کے آفیسر رنجیت کے کے ہنی ٹریپ کا شکار ہوئے اور انہوں نےائیر فورس کی حالیہ مشقوں، مختلف یونٹس کی تعیناتی اور طیاروں کی نقل و حرکت سے متعلق معلومات فراہم کرنے کی حامی بھری تھی’۔

پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ آئی ایس آئی نے رنجیت کو موبائل فون اور انٹرنیٹ کے ذریعے خفیہ معلومات شیئر کرنے کی ترغیب دینے کے لیے ایک خاتون کو استعمال کیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024