• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

پاک-ایران تعلقات: ‘پائیدار امن’ کے فروغ کیلئے اعلیٰ سطحی ملاقات

شائع February 10, 2018

اسلام آباد: نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر (این ایس اے) لیفٹننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ اور پاکستان میں ایرانی سفارت کار مہدی ہنر دوست کے مابین مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال ہوا۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ناصر خان جنجوعہ نے کہا کہ ‘پاکستان نے ایران کے طرف ہمیشہ دوستی کا ہاتھ بڑھایا اور دونوں ممالک کے مابین اچھے اور بہتر تعلقات کا خواہاں ہے’۔

یہ پڑھیں: ‘پاکستان اور ایران تعلقات دوبارہ بحال کرنے کیلئے تیار’

مہدی ہنردوست نے حالیہ دنوں میں پاک ایران اعلیٰ سطحی اجلاس اور دوروں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشترکہ تعاون سے دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری آئے گی اور خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن ہوگا۔

دوطرفہ ملاقات میں اقتصادی تعلقات میں بہتری کے لیے مربوط نظام پر زور دیتے ہوئے ایرانی وفد نے کہا کہ ‘شعبہ بینکنگ میں تعاون اور رابطہ کاری میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کی اشد ضرورت ہے’۔

اس موقعے پر ایرانی سفارت کار نے کہا کہ ‘پاک ایران تعلقات میں اہم وجہ عوامی سطح پر وہ مشترکہ جذبات ہیں جو تاریخ ، اقدار اور ایمان سے جوڑے ہیں’۔

یہ بھی پڑھیں: ’میں نے انقلابِ ایران دیکھا‘

ناصر جنجوعہ کا کہنا تھا کہ ‘پاکستان خطے میں امن اور اس کے استحکام کے لیے مثبت کردار ادا کرتا رہے گا’۔

این ایس اے نے ایرانی سفارت کار کو ایران کے قومی دن پر مبارک باد بھی دی ۔

یورپین یونین حکام

اس دوران یورپین یونین ملٹری کمیٹی کے چیئرمین جنرل مخائل نے بھی لیفٹننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ سے ملاقات کی اور علاقائی سلامتی کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

قومی سلامتی کے مشیر نے کہا کہ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ تعلقات کو گراں قدر اہمیت دیتا ہے اور مختلف امور میں تعاون کے ذریعے تعلقات میں مضبوطی کا خواہاں ہے۔

این ایس اے نے جمہوریت، گورننس، قانون کی حکمرانی اور علاقائی ممالک کی معاشی ترقی کے لیے یورپی یونین کی شراکت کی تعریف کی۔

مزید پڑھیں: پاکستان اقوام متحدہ کی ’انسانی حقوق کونسل‘ کا رکن منتخب

اس موقعے پر جنرل مخائل نے خطے میں امن کے لئے پاک فوج کی مسلسل کوششوں کی تعریف کی اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ان کے عزم کو سراہا۔

انہوں نے عالمی سطح خصوصاً اقوام متحدہ کے زیر انتظام امور میں پاکستان کی جانب سے مختلف مراحل میں بھرپور مدد کو بھی سراہا۔

جنرل مخائل نے خطے میں دہشت گردی اور انتہاپسند کے خلاف پاک فوج کے کردار کو قابل ستائش قرار دیا۔


یہ خبر 10 فروری 2018 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024