• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

واٹس ایپ کے ذریعے آن لائن رقوم کی ترسیل اب ممکن

شائع February 9, 2018
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

واٹس ایپ دنیا کا مقبول ترین میسجنگ میسنجر ہے اور بہت جلد اس اپلیکشن میں صارفین ایک دوسرے کو رقوم بھی گھر بیٹھے ٹرانسفر کرسکیں گے۔

جی ہاں واٹس ایپ نے اپنی آن لائن ادائیگیوں کے فیچر کی آزمائش شروع کردی ہے، جس پر کمپنی کی جانب سے 2017 کے شروع سے کام کیا جارہا تھا۔

مزید پڑھیں : واٹس ایپ سے بہت جلد پیسے بھیجنا ہوگا ممکن

اس فیچر کے ذریعے واٹس ایپ صارفین اپنے میسنجر کے اندر رہتے ہوئے وائرلیس طریقے سے رقوم لوگوں کو ٹرانسفر کرسکیں گے۔

آسان الفاظ میں جو کام آپ ایزی لوڈ شاپ پر جاکر دکانداروں سے کرواتے ہیں، وہ گھر بیٹھے کرسکیں گے۔

اس حوالے سے واٹس ایپ کی جانب سے بھارت میں محدود تعداد میں صارفین کو اپلیکشن کے اندر پیمنٹ فیچر فراہم کیا گیا ہے۔

ٹوئٹر پر سامنے آنے والے اسکرین شاٹس سے اندازہ ہوتا ہے کہ اس فیچر میں صارف کو ایس ایم ایس کے ذریعے اپنا فون نمبر ویری فائی کرانا ہوگا جس کے بعد وہ حکومتی سرپرستی میں کام کرنے والے یونیفائیڈ پیمنٹ انٹرفیس کو ایپ کے اندر استعمال کرسکے گا۔

صارفین کو اس حوالے سے بینکوں کی بڑی فہرست بشمول اسٹیٹ بینک آف انڈیا، ایچ ڈی ایف سی بینک اور آئی سی آئی سی آئی بینک کے ذریعے رقوم آن لائن اپنے پیاروں کو منتقل کرنے کی آسانی ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں : واٹس ایپ کی 14 بہترین ٹرکس

بھارت میں اس فیچر کے حوالے سے رپورٹس گزشتہ سال سے سامنے آرہی تھیں جس کی وجہ یہ ہے کہ واٹس ایپ کے سب سے زیادہ صارف بھی اسی ملک سے تعلق رکھتے ہیں۔

واٹس ایپ اس فیچر کے ذریعے گوگل تیز اور دیگر ڈیجیٹل والٹس کا مقابلہ کرے گی جو کہ لوگوں کو اپنی معلومات شیئر کیے بغیر رقوم کی ترسیل کی سہولت فراہم کرتی ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال مائیکرو سافٹ کی ویڈیو چیٹ ایپ اسکائپ کی جانب سے بھی منی ٹرانسفر کا فیچر متعارف کرایا گیا تھا جبکہ کچھ ممالک میں فیس بک میسنجر کے صارفین کو بھی یہ سہولت حاصل ہے۔

واٹس ایپ کا یہ فیچر کب تک عام دستیاب ہوگا، اس بارے میں ابھی کمپنی نے کوئی اعلان نہیں کیا، تاہم امکان ہے کہ بہت جلد یہ پہلے بھارت اور پھر دیگر ممالک کے صارفین کو دستیاب ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024