• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

102 ناٹ آؤٹ: والد سے بھی بوڑھے بیٹے کی نادانیاں

شائع February 9, 2018
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

بولی وڈ شہنشاہ امیتابھ بچن اور رشی کپور لگ بھگ 27 سال ایک بعد پھر اسکرین پر ایک ساتھ کام کرتے نظر آئیں گے۔

لیکن اب دونوں ماضی کی طرح غنڈوں سے لڑتے اور لڑکیوں سے پیار کرتے نہیں بلکہ ایک دوسرے کی نادانیاں برداشت کرتے اور ایک دوسرے کا خیال کرتے نظر آئیں گے۔

ماضی میں ایک ساتھ ہیروز کے کردار نبھانے والے دونوں اداکار اب 27 سال بعد فلم ’102 ناٹ آؤٹ‘ میں باپ اور بیٹے کے روپ میں نظر آئیں گے، جس کا پہلا ٹیزر ٹریلر جاری کردیا گیا۔

’102 ناٹ آؤٹ‘ کی کہانی ایک گجراتی ڈرامے پر مبنی ہے جس کی ہدایات امیش شکلا دے رہے ہیں، اس فلم کا اسکرپٹ سومیا جوشی نے لکھا ہے، جنہوں نے گجراتی ڈرامہ لکھا تھا۔

فلم میں 75 سالہ امیتابھ بچن 102 سالہ والد کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے، جب کہ 65 سالہ رشی کپور ان کے 75 سالہ بیٹے کا روپ دھاریں گے۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

فلم کے پہلے ٹیزر ٹریلر میں دونوں بوڑھے باپ بیٹوں کے پیار کو دکھایا گیا ہے، ایک منٹ دورانیے کے ٹیزر میں بوڑھے والد خود سے بھی بوڑھے نظر آنے والے 75 سالہ بیٹے کا خیال رکھتے نظر آتے ہیں۔

فلم کے ٹیزر ٹریلر کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ فلم میں والد اور بیٹے کے رشتے اور پیار کو خوبصورت و جذباتی انداز میں دکھایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’102 ناٹ آؤٹ‘: 75 سالہ بیٹا، 102 سالہ باپ

ٹیزر میں ایک جگہ 102 سالہ والد اپنے 75 سالہ بیٹے کو کہتے نظر آتے ہیں کہ وہ دنیا کے پہلے بوڑھے والد بنیں گے، جو اپنے بوڑھے بیٹے کو ’اولڈ ہاؤس‘ میں بھیجیں گے۔

فلم اگرچہ ہندی زبان میں ہے، تاہم دونوں اداکاروں کو گجراتی انداز میں دکھایا گیا ہے۔

اگرچہ فلم کو ریلیز کیے جانے کی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا، تاہم خیال کیا جار رہا ہے کہ اسے رواں برس مئی میں ریلیز کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ یہ دونوں معروف اداکار ’امر اکبر اینتھونی‘، ’کبھی کبھی‘، ’نصیب‘ اور ’قلی‘ جیسی فلموں میں ایک ساتھ کام کرچکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024