• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

صوابی: 6 سالہ بچے سے زیادتی، نوجوان ملزم گرفتار

شائع February 9, 2018

خیبر پختونخوا پولیس کے مطابق سوابی میں جنسی زیادتی کے الزام میں ایک نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مبینہ زیادتی کا شکار بچے کےوالد کی درخواست پر زیدہ پولیس تھانے میں پاکستان پینل کوڈ کے سیکشن 377 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق پولیس نے واقعے کے مبینہ نوجوان ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا: 5 سالہ بچی، 10 سالہ بچہ ریپ کا شکار

ایف آئی آر کے مطابق 6 سالہ بچے نے اپنے اہل خانہ کو بتایا کہ اسے محلے کے ایک لڑکے نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

رپورٹ کے مطابق مبینہ ملزم بچے کو اپنے گھر لے کر گیا اور اسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

واقعے کے بعد بچے کے طبی معائنے کی رپورٹ نے بچے کے ساتھ زیادتی کیے جانے کی تصدیق کردی۔

یہ بھی پڑھیں: مردان: آٹھ سال کی بچی کا ریپ، مبینہ ملزم گرفتار

قبل ازیں خیبرپختونخوا کے اضلاع صوابی اور لکی مروت میں بالترتیب 5 سالہ بچی اور 10 سالہ بچہ مبینہ ریب کا شکار ہوگئے، تاہم پولیس نے برقت کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

صوابی کے تحصیل یارحسین میں ایک شخص نے دو روز قبل پانچ سالہ معصوم بچی کو اس وقت مبینہ ریپ کا نشانہ بنایا جب وہ سرسوں کے کھیت میں کام کر رہی تھی۔

جبکہ لکی مروت میں سرائے نورنگ کے علاقے ممہ خیل میں دس سالہ بچے کو دو افراد نے ریپ کا نشانہ بنایا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024