• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

عمران خان کا سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر کے انکشافات پر عدالت جانے کا اعلان

شائع February 8, 2018

پاکستان تحریک اںصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے لاہور میں مبینہ پولیس مقابلوں میں ملوث سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر کے انکشافات پر عدالت جانے کا اعلان کردیا۔

لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ عابد باکسر صوبہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ شہباز شریف کے چہرے سے پردہ اٹھائے گا۔

انہوں نے کہا کہ عابد باکسر نے کہا تھا کہ اس نے شہباز شریف کے حکم پر لوگوں کو قتل کیا اور اس طرح کی حرکتیں مافیا کرواتی ہیں، لہٰذا میں اس کے ان انکشافات پر عدالت جاؤں گا۔

مزید پڑھیں: پنجاب پولیس کا انسپکٹر عابد باکسر کون تھا. . .

عمران خان کا کہنا تھا کہ ’شہباز شریف عابد باکسر کے ذریعے لوگوں کو قتل کرواتے تھے اور جب ایک دن وہ عابد باکسر کو مروانے لگے تو وہ بیرون ملک فرار ہوگیا’۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ذرائع ابلاغ سے کچھ ایسی اطلاعات موصول ہوئی تھیں کہ مبینہ پولیس مقابلوں میں ملوث عابد باکسر کو دبئی میں گرفتار کرلیا گیا تھا اور انہیں آئندہ کچھ دنوں میں قانونی کارروائی کے بعد پاکستان لایا جائے گا۔

عابد باکسر کی گرفتاری کے حوالے سے یہ بھی اطلاعات تھیں کہ انہیں لاہور میں ایک کیبل آپریٹر کے مبینہ طور پر قتل کے الزام میں انٹر پول کے ذریعے گرفتار کیا گیا لیکن اس حوالے سے پولیس حکام کی جانب سے کوئی تصدیق نہیں کی گئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024