• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

پریانکا چوپڑا نے محبت کا اعتراف کرلیا

شائع February 7, 2018
—فوٹو: فلم فیئر
—فوٹو: فلم فیئر

بولی وڈ پگی چوپس پریانکا چوپڑا اگرچہ گزشتہ 2 سال سے کسی بولی وڈ فلم میں نظر نہیں آئیں، تاہم پھر بھی وہ شہ سرخیوں کا حصہ رہیں۔

پریانکا چوپڑا نہ صرف خبروں میں رہنے والی اداکارہ ہیں، بلکہ ان کا شمار ایسی اداکاراؤں میں بھی ہوتا ہے، جو تمام معاملات پر کھل کر بات کرتی ہیں۔

ہر لڑکی اور اداکارہ کی طرح پریانکا چوپڑا کی محبت اور ان کی شادی سے متعلق بھی ہمیشہ چہ مگوئیاں ہوتی رہیں ہیں، مگر گزشتہ 2 سال سے ان میں اضافہ دیکھا گیا۔

پریانکا چوپڑا جب سے ہولی وڈ فلموں اور ڈراموں کی شوٹنگ کی وجہ سے امریکا میں رہنے لگی ہیں، تب سے ان کی منگنی، شادی اور تعلقات سے متعلق چہ مگوئیوں میں اضافہ ہوا ہے، تاہم اب انہوں نے افواہوں کو ختم کرتے ہوئے اپنی محبت کا اعتراف کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: محبت کو ایشو بنانے پرپریانکا خفا
—فوٹو: فلم فیئر
—فوٹو: فلم فیئر

فلم فیئر نے پریانکا چوپڑا کا خصوصی انٹرویو کیا، جس دوران اداکارہ نے اعتراف کیا کہ انہوں نے ماضی میں کسی سے شدید ترین محبت کی، تاہم اب وہ گزشتہ ایک سال سے اکیلی ہیں اور اب ان کا تعلق کسی کے ساتھ نہیں۔

پگی چوپس نے ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے کسی کا نام لیے بغیر بتایا کہ انہوں نے امریکا میں رہائش کے دوران کسی سے ملاقاتیں کیں، اور ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی تسلیم کیا کہ ماضی میں ان کے کسی کے ساتھ شدید رومانوی تعلقات رہے ہیں۔

پریانکا چوپڑا نے خواتین کی انگلیوں کو انگوٹھی سے خالی ہونے کو عورت کے غیر شادی شدہ اور غیر منگنی شدہ ہونے کا ثبوت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی خالی انگلیاں اس بات کی گواہ ہیں کہ وہ تاحال سنگل ہیں۔

مزید پڑھیں: پریانکا چوپڑا منگنی پرخوش

اس سوال کے جواب میں کہ کیا انہوں نے امریکا میں اپنے کسی ساتھی اداکار کے ساتھ ملاقاتیں کیں، تو انہوں نے واضح کیا کہ انہوں نے اپنے کسی بھی ساتھی اداکار سے ملاقات نہیں کی، کیوں کہ وہ تمام شادی شدہ ہیں۔

جب ان سے اس شخص کی مزید تفصیلات مانگی گئی، جن سے انہوں نے ماضی میں محبت کی تو انہوں نے معزرت کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ اس کی تھوڑی بھی تفصیل بتائیں گی تو میڈیا والے ان کے پیچھے پڑ جائیں گے۔

انٹرویو میں پریانکا چوپڑا نے خود کو ایک ہی شخص سے شادی کرکے اس کے ساتھ گزارا کرنے والی خاتون قرار دیا۔

اداکارہ نے اپنی محبت اور افیئرز سے متعلق اعتراف ایک ایسے وقت میں کیا ہے، جب کہ گزشتہ ماہ 2 جنوری کو انہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا تھا کہ وہ شادی کرکے بہت سارے بچے پیدا کرکے ان کی کرکٹ ٹیم بنانا چاہتی ہیں۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اداکارہ سے جب ان کی ذاتی زندگی، محبت اور شادی سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ انہیں والدہ کہتی رہتی ہیں کہ وہ شادی کرلیں۔

پریانکا چوپڑا نے وضاحت کی تھی کہ وہ اپنی پسند کا شخص تلاش کرنے کے بعد شادی کریں گی، جس کے بعد وہ بہت سارے بچے پیدا کرکے ان کی کرکٹ ٹیم بنائیں گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024